نئی دہلی: (ملت ٹائمز )آ ئندہ سال ہونے والی یوم جمہوریہ کی تقریب میں حکومت ہند امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مہمان خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ٹرمپ کو دعوت نامہ بھیج رکھا ہے لیکن اب تک کوئی جواب نہیں آیا ہے ۔ ہندوستان نے اپریل 2018 میں ہی ٹرمپ انتظامیہ کو خط بھیج دیا تھا لیکن 4 ماہ گزر جانے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آسکا ہے ۔