ترکی میں فوجی بغاوت کی دوسری سالگرہ ،ایردوان نے کہا!ہم 15 جولائی کو نہ تو بھولیں گے اور نہ ہی بھولنے دیں گے

ملک و ملت کی حیثیت سے ہم نے اس جدوجہد کو ہمیشہ اپنے ایمان اور ایک مقصد کے ساتھ جاری رکھا ہے۔ اگر کوئی 15 جولائی کی رات کو ترک ملت کی طرف سے دکھائی گئی بہادری کا راز جاننا چاہتا ہے تو اسے صدیوں سے چلتی چلی آنے والی اس عظیم جدوجہد پر نگاہ ڈالنی چاہیے
انقرہ(ملت ٹائمز)
ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے 15 جولائی 2016 کے فیتو دہشت گرد تنظیم کے غدارانہ حملے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم 15 جولائی کو نہ تو بھولیں گے اور نہ ہی بھولنے دیں گے”۔صدر ایردوان نے 15 جولائی یومِ جمہوریت و ملّی اتحاد کے دائرہ کار میں صدارتی سوشل کمپلیکس میں ظہرانے پر شہداءکے عزیزوں اور غازیوں کے ساتھ ملاقات کی۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ رواں سال میں ملکی حدود کے اندر اور شمالی عراق میں کئے گئے آپریشنوں میں غیر فعال بنائے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد ایک ہزار 400 کے قریب ہےصدر ایردوان نے کہا کہ نئے نظام حکومت کے ساتھ ہم نے، فیصلہ اور اس کے عملی نفاذ کی میکانزم کو جام کر کے ترکی کو من پسند ر±خ دینے والوں کو ان کے ایک اور ہتھکنڈے سے محروم کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیتو غدار جتھے کا پی کے کے اور داعش کی طرح صرف ایک ہی ہدف ہے اور وہ ہدف ہمارے ملک کے اتحاد، بھائی چارے اور مستقبل کو خراب کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک و ملت کی حیثیت سے ہم نے اس جدوجہد کو ہمیشہ اپنے ایمان اور ایک مقصد کے ساتھ جاری رکھا ہے۔ اگر کوئی 15 جولائی کی رات کو ترک ملت کی طرف سے دکھائی گئی بہادری کا راز جاننا چاہتا ہے تو اسے صدیوں سے چلتی چلی آنے والی اس عظیم جدوجہد پر نگاہ ڈالنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیتو کے پیروکار ختم نہیں ہو سکتے ہم ان کے تمام ٹھکانوں کی نشاندہی کر کے ان کا خاتمہ کریں گے۔ ہم نہ تو خود 15 جولائی کو فراموش کریں گے اور نہ ہی کسی کو فراموش کرنے دیں گے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ملت، میدان میں اپنی جان سے ، اپنے خون سے اور قوت بازو سے حاصل کی گئی فتح کو مذاکراتی میز پر لفظوں کے کھیل سے ، ڈپلومیسی کے جھانسوں اور غفلت بلکہ اس سے بھی بڑھ کر اہانت سے شکست میں بدلنے سے اکتا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم شکست نہیں کھائیں گے۔ شہدائ کے خون، غازیوں کی قربانیوں اور اس راستے پر گامزن لاکھوں افراد کی جدوجہد کی خاطر ہم اپنی فتح کو مذاکراتی میز پر شکست سے نہیں بدلیں گے ، یہ ہمارا عزم ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ جو لوگ 15 جولائی کو غیر اہم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں وہ اس تکبر، کینے اور نفرت کا اظہار کر رہے ہیں جو انہوں نے ملک و ملت کے خلاف اپنے دلوں میں بھر رکھا ہے۔

SHARE