عمران خان کی سابقہ یہودی بیوی نے پیش کی مبارکباد ،میرے بیٹوں کے والد بنیں گے پاکستان کے اگلے وزیر اعظم

اسلام آباد (ملت ٹائمز پاکستان نیوز)
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی سابقہ یہودی اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پی ٹی آئی کی کامیابی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور عمران خان کو مبارک باد دی ہے۔
سوشل میڈیا پرپیغام دیتے ہوئے جمائما کا کہناہے کہ 22سال کی جدوجہداورقربانیوں کے بعدمیرےبیٹوں کے والدپاکستان کے اگلےے زیراعظم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے ےتچیلنج ہے کہ وہ ذہن میں رکھیں کہ سیاست میں کیوں آئے۔انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کا 1997کا پہلا الیکشن یاد ہےجب وہ سیاست میں نئے آئے تھے،عمران خان 1997میں غیر آزمودہ اور نظریاتی تھے۔1997کے الیکشن کے بعدعمران نے فون کیااورکہاہم نے ہارمیں کلین سویپ کیا ہے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان کو انتخابات کی مبارک دی اور عمران خان کو خوبصورت، پگلے ، پیارے اور پرانے دوست قرار دیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا تھا کہ یہاں تمہارے ووٹ گننے والوں کو امید ہے، انہیں ووٹ گننے دو۔ ان لوگوں کو وہ رہنما مل جا ئے گاجس پر وہ یقین رکھتے ہیں۔’ پاکستان زندہ باد

SHARE