اسلام آبادنئی دہلی (ملت ٹائمز)
پاکستان میں پولنگ کے بعد ووٹ شماری کا عمل جاری ہے اور رجحانوں کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سیاستی جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام نے حافظ سعید کی پارٹی کو سرے سے نکار دیا ہے۔ممبئی حملہ کے ملزم حافظ سعید کا ایک بھی امیدوار جیت کی حالت میں نظر نہیں آ رہا ہے، یہاں تک کہ سعید کا بیٹا حافظ طلحہ اور داماد خالد ولید بھی شکست کی کگار پر ہیں۔
حافظ سعید نے پاکستان کی 265 سیٹوں پر امیدوار کھڑے کئے تھے۔ رجحانات کے مطابق ان کا کوئی بھی امیدوار سبقت بناتا ہوا نظر نہیں آ رہا ہے۔ حافظ سعید نے اللہ اکبر تحریک (اے اے ٹی) کے ذریعہ اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اترا ہے۔
رجحانات میں پیچھے رہ جانے کی وجہ سے حافظ سعید کو سخت دھچکا لگا ہے جو انتخابات کے ذریعہ پاکستان کے اقتدار میں حصہ داری کی فراق میں تھے۔ پاکستان میں تمام اہم سیاسی جماعتوں کی رسہ کشی کو دیکھتے ہوئے حافظ سعید کو لگتا تھا کہ اس بار وہ حکومت میں براہ راست نہیں تو بالواسطہ طور پر تو پہنچ ہی سکتے ہیں لیکن پاکستانی عوام نے اس کی پارٹی کو پوری طرح مسترد کر دیا ہے۔