یہ دس لوگ ہوں گے عمران خان کی کابینہ کے اہم ارکان !

اسلام آباد(ملت ٹائمز)
پاکستان عام انتخابات 2018 میں تحریک انصاف میدان مار چکی ہے جس کے بعد اب ہے حکومت بنانے کی باری، عمران خان وزیر اعظم بنے تو پہلا بڑا چیلنج کابینہ بنانے کا ہو گا۔
جنگ کی رپوٹ کے مطابق پی ٹی آئی نے حکومت سازی اور کابینہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا ، قومی اسمبلی اسپیکر کے لیے عارف علوی اور شفقت محمود کے نام زیر غور ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا عہدہ زرتاج گل وزیر یا کسی اتحادی رہنما کو ملنے کا امکان جبکہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت میں شاہ محمود قریشی وزارت خارجہ کےلیے مضبوط امیدوار ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اسد عمر کو وزیر خزانہ بنانے کا اعلان تو عمران خان پہلے سے کر چکے ہیںجبکہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وفاقی وزیر داخلہ بنائے جانے کا امکان تاہم وزارت ریلوے شیخ رشید کو مل سکتی ہےساتھ ہی شیریں مزاری وزیر دفاع اور فواد چوہدری وزیر اطلاعات بن سکتے ہیں
ذرائع کے مطابق بلین سونامی منصوبے کے سربراہ ملک امین اسلم کو وعدے کے مطابق مشیر ماحولیات بنائے جانے کا امکان بھی سامنے آیاجبکہ عمران خان کی متوقع کابینہ 18 سے20ارکان پر مشتمل ہوگی۔
عمران خان کی کابینہ کے لیے دیگر زیر غور ناموں میں مخدوم خسرو بختیار، مراد سعید، سینیٹر چوہدری سرور، سینیٹر اعظم سواتی، غلام سرور خان، رمیش کمار، عامر لیاقت اور شہریار آفریدی بھی شامل ہیں۔

SHARE