ہندوستان کو عمران خان سے زیادہ پاکستان کا کوئی اور وزیر اعظم نہیں جان سکتا،اسے ہم ایک نئی صبح کا آغاز سمجھتے ہیں:ظفر سر یش والا

انتخابات کے دوران جو جملے بولے جاتے ہیں وہ صرف انتخابات تک محدود ہوتے ہیں ،ہمارے ملک ہندوستان میں بہت کچھ بولاجاتاہے لیکن جیتنے کے بعد پالیسی تبدیل ہوجاتی ہے ،امریکہ اور برطانیہ کے انتخابات میں بھی ہم نے اسی طرح کے انتخابی جملوں کو ملاحظہ کیاہے اس لئے انتخابی ریلیوں کی تقریر کی بنیاد پر کوئی بات کرنا بے معنی ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
پاکستان میں اقتدار کی تبدیلی اور پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جیت پر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسیٹی کے سابق چانسلر اور وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی سمجھے جانے والے ظفر سریش والانے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان میں اب تک جتنے وزراءاعظم یا صدرو ہوئے ہیں ان میں سے عمران ہندوستان کو سب سے زیادہ جاننے والے ہیں،ہندوستان وہ بارہاآتے رہے ہیں ،یہاں کی عوام سے ان کول لگاﺅ ہے اور یہی امید ہے کہ ان کی حکومت میں ہندوپاک کے تعلقات بہتر ہوں گے۔ملت ٹائمز کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران جو جملے بولے جاتے ہیں وہ صرف انتخابات تک محدود ہوتے ہیں ،ہمارے ملک ہندوستان میں بہت کچھ بولاجاتاہے لیکن جیتنے کے بعد پالیسی تبدیل ہوجاتی ہے ،امریکہ اور برطانیہ کے انتخابات میں بھی ہم نے اسی طرح کے انتخابی جملوں کو ملاحظہ کیاہے اس لئے انتخابی ریلیوں کی تقریر کی بنیاد پر کوئی بات کرنا بے معنی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی کوئی بھی حکومت فوج کے کنٹرول سے آزاد ہوتی ہے لیکن بہتر ہوگا کہ اب فوج مداخلت کرنا بند کردے تاکہ ملک ترقی کرسکے تاہم انہوںنے امید ظاہر کی کہ ہم اس کو ایک نئی صبح کا آغاز سمجھتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کے عام انتخابات میں عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف 118 سیٹوں پر جیت کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے اور عمران خان کا وزیر اعظم بنا تقریبا طے ہے ۔اکثریت کیلئے وہاں 137 سیٹیں چاہیئے جس کیلئے دوسری پارٹیوں اور آزادامیدواروں سے مشاورت جاری ہے دوسری جانب پاکستان کی تمام اہم پارٹیوں 25 جولائی کو ہوئے الیکشن پر دھاندھلی کا الزام عائد کرتے ہوئے نتائج قبل کرنے سے انکار کردیاہے ۔

SHARE