اسلام کا نظام میراث کے موضوع پر محاضرہ

آئیے مسلم پرسنل لا سیکھیں کے نام سے سلسلہ وار محاضرہ کا دوسرا موضوع *اسلام کا نظام میراث* ھے، اس پر حضرت مفتی جسیم الدین قاسمی صاحب مفتی واستاذ مرکزاالمعارف جوگیشوری ممبئی تفصیلی محاضرہ(Lecture) دیں گے۔ جس میں جلد ترکہ تقسیم کرنے کے فوائد اور تاخیر کے نصانات سے آگاہ کیاجائےگا، ترکہ تقسیم نہ کرنے کی وعیدیں قرآن وسنت سے بیان کی جائیں گی، ترکہ کب اور کن چیزوں میں ہوتاھے اور کن میں نہیں تفصیل سے بیان کیاجائےگا، اسی طرح لڑکے کو لڑکی کا دوگنا حصہ کیوں دیاجاتاھے، اور یتیم پوتااور پوتی کیوں محروم ہوتے ہیں ان جیسے مسائل پر دلائل کی روشنی میں بحث کی جائےگی، محاضرہ موخہ 29/جولائی روز اتوارکو بعد نماز مغرب بلال اسکول نزد بلواس ہوٹل 12/کھیتواڑی، مولانا شوکت علی روڈ، گرانٹ روڈ(ایسٹ) ممبئی میں حضرت مولانا محمود احمد خاں دریاآبادی رکن آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی صدارت میں ہوگا، یہ اطلاع قاضی محمد فیاض عالم قاسمی قاضی شریعت دارالقضاء آل انڈیامسلم پرسنل لابورڈ نےدی، واضح رھے کہ قاضی موصوف نے مسلم پرسنل لا یعنی شریعت کے عائلی مسائل پر سلسلہ وار محاضرہ دینے کا نظام بنایا ھے، جس میں ہرموضوع پر تفصیلی محاضرہ دیاجاتاھے، اور اخیر میں سامعین کے سوالوں کا جواب بھی دیاجاتاھے، انھوں نے عوام وخواص سے شرکت کی درخواست ھے۔ متمنی حضرات اپنے ناموں کا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ 8080697348

SHARE