خودکش حملہ آوروں کیخلاف انوکھی حکمت عملی،زہریلاتیر مار کر کے بمبار خاتون کو ہلاک کر دیا

یوینڈی،4؍مئی
ملت ٹائمز؍ایجنسیاں
خودکش حملوں نے پوری دنیا کو خوف میں مبتلا کر رکھا ہے اور ایسے حملوں کو روکنے کا اب تک کوئی واضح توڑ سامنے نہیں آسکا تاہم افریقی ملک کیمرون کے شمال میں ایک مقامی دفاعی گروپ نے زہریلے تیر مار کر کے خودکش بمبار خاتون کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے ۔
نیو یارک پوسٹ کے مطابق کیمرون کی شمالی ریاست کے گورنر مدجی یاوا باکرے نے بدھ کے روز بتایا کہ ہمسایہ ملک نائیجیریا سے 40سالہ خاتون ایک 14برس کی لڑکی کے ساتھ کیمرون میں داخل ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی رہائشیوں نے رکنے کے مطالبے پر ناکامی پر خاتون پر زہریلی تیر چلا دیئے ۔
گورنر مدجی یاوا باکرے نے بتایا کہ زہریلا تیر لگنے سے خاتون نیچے گر گئی اور خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے باعث لڑکی بھی مر گئی ۔مورا کے مقامی دفاعی گروپ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں میں اب تک کل پانچ خود کش حملہ آور مارے جا چکے ہیں۔

SHARE