نئی دہلی: (ایجنسی )
مظفرپور شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی نے کہا کہ بی جے پی -آر ایس ایس نظریات کے خلاف اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے۔ ہم صرف مظفر پور کیلئے نہیں پورے ملک کی خواتین کے لئے سامنے آئے ہیں۔ ہم ملک کے عوام اور خواتین و بچیوں کے ساتھ ہر قدم کھڑے ہیں۔ہم ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹنے والے ہیں۔
مظفرپور شیلٹر ہوم عصمت دری کیس کے خلاف آج یہاں جنتر منتر پر آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو کی قیادت میں احتجاجی دھرنے میں صدر کانگریس راہل گاندھی، وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال، سی پی ایم کے جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری اور دیگر اپوزیشن لیڈروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر کینڈل لائٹ مارچ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔متذکرہ عصمت دری کیس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار احتجاج کے نشانے پر ہیں جنہوں نے اس گھناونے جرم پر ابھی کل تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔لوک تانتر جنتا دل لیڈر شرد یادو نے احتجاجی ریلی میں نظر آئے۔
تیجسوی نے مظفرپور واقعے پر وزیر اعلی بہار کو ایک خط بھی لکھا ہے جس میں ریاست میں لڑکیوں کے تحفظ پر گھری تشویش ظاہر کی گئی ہے۔تا دم تحریر احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے،
راہل گاندھی کے خطاب کے بعد منچ پر موجود سبھی لیڈران نے اسٹیج سے اتر کر کینڈ لامرچ شروع کیا۔
راہل نے کہا کہ پورا اپوزیشن ایک ساتھ کھڑا ہے پورا ملک ایک طرف کھڑا ہے اور بی جے پی ۔ آر ایس ایس دوسری جانب لیکن جب ملک کی عوام اپنا من بنا لیتی ہے تو ان کے خلاف کوئی ٹک نہیں سکتا ہے۔






