ممبئی: (پریس ریلیز) مہا راشٹر کے مسلمانوں کے لئے ان کی پسماندگی کی بنیاد پر دےئے گئے ریزرویشن کو بحال کرنے،عید الاضحی کے مو قع پرشر پسندوں کی جا نب سے جانوروں کی گاڑیاں روک کر انکے ساتھ زیادتی کرنے ، فرقہ وارانہ ماحول کو پر امن بنا نے ، نالا سو پارہ وسئی میں اے ٹی ایس کے ذریعہ تفتیش کے نام پر علماء کرام کو ہراساں کرنے ،مہا راشٹر وقف بورڈ، مائناریٹی کمیشن ومولانا آزاد اقلیتی مالیاتی کار پوریشن کو متحرک کرنے وغیرہ جیسے حساس معاملات پر جمعیۃ علماء مہاراشٹر کے صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی کی قیادت میں صو بے کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے کل گذشتہ شام ۷بجے ایک۴۵؍ رکنی وفد نے وزیر اعلی مہا راشٹر دیویندر فڈ نویس سے سیہادری گیسٹ ہاؤس ملبار ہل ممبئی میں ملاقات کی اورتبادلہ خیالات کرتے ہوئے میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر مولانا ندیم صدیقی نے۱۰؍ اگست کو مسلم ریزر ویشن لئے صو بے بھرمیں منعقد کئے گئے دھرنے آندولن اور کلکٹر ،ڈپٹی کلکٹر تحصیلدار کو دئے گئے قراردادوں کو لیکر وزیر اعلی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی کہ مراٹھا ریزرویشن کے لئے آپ کی حکومت بھر پور کوشش کر رہی ہے جب کہ مسلم ریزرویشن کے معاملہ میں خاموش ہے جس وجہ سے مسلمانوں میں میں بے چینی اور ناراضگی پائی جارہی ہے ،جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ مسلمانوں میں جو طبقہ انتہائی پسماندہ ہے اسے پہلے سے ہی ریزرویشن مل رہا ہے اور بقیہ دوسرے طبقہ کے لئے ریزرویشن کامعاملہ عدالت میں زیر دوراں ہے ، ہم اقلیتوں کے لئے بھی ریزریشن دینے کی کو شش کر رہے ہیں، لیکن کچھ قانونی پیچید گیاں ہیں جس کی وجہ سے دشواری پیش آ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ ہم نے اقلیتی طلباء کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کے لئے اسکالر شپ دینے کا جو سلسلہ شروع کیا ہے اس سے اقلیتوں کو فائدہ پہو نچ رہا ہے۔
مولانا ندیم صدیقی نے مولانا شمیم اختر ندوی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع پالگھر)کی رپورٹ پر تھانہ ،نالا سو پارہ وسئی میں اے ٹی ایس کے ذریعہ تفتیش کے نام پرعلماء کرام ،ائمہ مساجد کو ہراساں کئے جانے کی طرف وزیر اعلی کی توجہ مبذول کرانے پر وزیر اعلی نے کہا کہ ہم اس معاملہ کا جائزہ لیں گے اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دیں گے ،ہماری حکومت نے بے وجہ بے قصوروں کو نشانہ بناکر اٹھائے جا نے پر بند لگانے کی بھر کو شش کی ہے اس سے قبل نوجوانوں کو بلا وجہ محض شک کی بنیاد پر گرفتار کرکے جیلوں میں ٹھونس دیا جا تا تھا اور پھرایک مدت کے بعد الزام ثابت نہ ہونے پر چھوڑ دیا جا تا تھا ،ہم نے محض شک کی بنیاد پر نو جوانوں کو نشانہ بنا نے پر روک لگائی ہے۔ مولانا ندیم صدیقی نے حال ہی میں نالا سو پارہ میں دیسی بم اور دھماکہ خیز مادہ کے ساتھ پکڑے گئے شر پسند عناصر کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔
عید الاضحی اور گنیش کا تہوار کے موقع پرتحفظِ امن وامان کے تعلق سے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت پوری کوشش کرے گی کہ کسی بھی مقا م پر کوئی نا گہانی واقعہ پیش نہ آئے ۔اور امن و شانتی کے ساتھ دو نوں تہوار گزر جائیں ۔وزیر اعلی نے مزید کہا کہ جن جن علاقوں سے قر بانی جا نور ممبئی ومہا راشٹر کے علاقوں میں آتے ہیں وہاں کوئی گڑبڑی نہ ہو کسی کے ساتھ زیادتی نہ ہو اس کے لئے ہم نے پہلے سے ہی روڈ میاپ تیار کر لیا ہے ۔شر پسند عناصر کی غنڈہ گردی کے معاملے میں وزیر اعلی نے کہا حالات خراب کر نے والے غنڈے اور موالی ہو تے ہیں چاہے وہ کسی بھی دھرم سے تعلق رکھتے ہوں۔ ہم نے پوری ریاست میں امن و شانتی اور عوام کے تحفظ کے لئے محکمہ پولیس کے اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ کی توجہ وقف پرا پرٹی میں ہونے والی دھاندلیوں ایسے ہی وقف بورڈ کے لئے سی ای او کی تقرری کی جانب مبذول کرائی گئی جس پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کی پاپند ہے۔ اور وقف بور ڈ میں سی ای او تقرر کی کوشش کر ر ہی ہے لیکن کچھ قانونی پیچیدگیاں ہیں جس کی وجہ سے تاخیر ہو رہی ہے ہم جلد ہی ایک مہینہ کے اندر وقف بورڈ کے لئے سی ای او کا تقرر کرنیوالے ہیں ۔اس موقع مولانا محمد ابراہیم قاسمی ،ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان ،نے ریزرویشن اور مفتی محمد حذیفہ قاسمی نے مدارس اسلامیہ کو خصوصی مراعات فراہم کرنے کے مطالبہ پروزیراعلیٰ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آپ نے جن جن امور کے سلسلے میں مجھ سے ملاقات کی ہیں اور جو میمورنڈم دیا ہے ، میں بذاتِ خود اس سلسلے میں مناسب اقدام کرونگا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے وفد کا شکریہ بھی ادا کیااور کہا کہ اقلیتوں کے جو بھی مسائل ہیں ہماری حکومت اسے سنجیدگی کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
اس وفد میں مولانا امان اللہ (نائب صدر جمعیۃ علماء ہند ) مولانا محمد ذاکر قاسمی(جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مفتی حذیفہ قاسمی ( ناظم تنظیم جمعیۃ علماء مہا راشٹر)مولانا مفتی محمد روشن قاسمی ( سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر علاقہ ودربھ ) سراج الدین دیشمکھ ( نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) مولانامحمد ابراہیم قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء ضلع شولا پور )مولانا حبیب الرحمن قاسمی ( صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑ ) قاری شمس الحق قاسمی ( نائب صدر جمعیۃ علماء مراٹھواڑ)ایڈوکیٹ پٹھان تہور خان ،یڈوکیٹ عشرت علی خان (لیگل سیل جمعیۃ علماء مہا راشٹر )مولانا سید سلیم ندوی (مراوتی ) مولانا عبد الجلیل تابش ملی ( جنتور)مولانا امجد صدیقی ( اوسہ ) مولانا صغیر احمد نظامی ، ( گوونڈی) عبد الروف انجینر،قاری افروز ( اورنگ آباد ) مفتی محمد صادق قاسمی،حافظ صدام حسین ،منیر الدین ( سانگلی)مفتی عبد اللہ ، مولانا صابر ( بیڑ )مولانا حسن ملی مفتی محمد فہیم ( جالنہ) مولانا محمد صادق قاسمی( پر بھنی) مولانا آصف ندوی ( ناندیڑ) مولانا ایوب قاسمی، مفتی رحمت اللہ ( عثمان آباد ) مولاناوصی اللہ ( اکولہ ) حافظ محمد ناظم مولانا توصیف ( امراوتی ) مفتی اعجاز ( ضلع ایوت محل ) مفتی اظفار ( واشم ) مولانا عمران اشرفی ( بلڈانہ )مولانا سراج قاسمی ( ناگپور ) مولانا عتیق ثانی ( کامٹی ناگپور) مفتی ساجد ( بھنڈارہ) مفتی عتیق الرحمن ( جلگاؤں) مولانا عبد الحمید جمالی، مولانا جمال نا صر ایوبی ( مالیگاؤں) مفتی عبد الحمید ( ستارہ ) مولانا مفتی جیلانی عبد الاحد ( دھولیہ ) مولانا شمیم اختر ندوی (پالگھر)مفتی آزاد قاسمی ( چیتا کیپ) ، مولانا سہیل احمد قاسمی ،مولانا ارشد قاسمی ،ندیم ملک و دیگر شامل تھے۔






