دہلی میں جے این یو اسٹوڈنٹ لیڈر عمر خالد پر جان لیوا حملہ

جے این یو طلبا لیڈر عمر خالد پر آج نامعلوم جرائم پیشہ نے گولی چلائی لیکن خوش قسمتی سے گولی عمر خالد کو نہیں لگی۔ یہ گولی کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر چلائی گئی جب عمر خالد وہاں ایک تقریب میں شریک ہونے کے لیے پہنچے تھے۔ ’خوف سے آزادی‘ عنوان سے ہونے والی اس تقریب میں اور بھی کئی اہم شخصیتیں شامل ہونے پہنچی تھیں۔
اس واقعہ سے متعلق ایک عینی شاہدین نے بتایا کہ ’’تقریب میں شرکت کرنے کے لیے عمر خالد ہمارے ساتھ آئے تھے۔ ہم چائے کی دکان پر تھے تبھی ایک سفید شرٹ میں حملہ آور آیا اور اس نے انھیں دھکا دے دیا اور گولی چلائی۔‘‘ اس نے مزید بتایا کہ ’’عمر خالد زمین پر گر گئے اور گولی انھیں نہیں لگی۔ بعد میں ہم نے حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن وہ بھاگتے ہوئے ہوا میں گولی چلانے لگا اور بندوق اس کے ہاتھ سے گر گئی۔‘‘

(بشکریہ قومی آواز