دہلی : (ملت ٹائمز) عمر خالد پر سوموار کو دہلی کانسٹی ٹیوشن کلب کے باہر ایک نامعلوم شخص نے پستول سے حملہ کر جان سے مارنے کی کوشش کی تھی، وہیں سوموار کو ہی انڈر ورلڈ ڈان روی پجاری نے عمر خالد کی ساتھی اسٹوڈنٹ اکٹیوسٹ شہلا رشید کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
شہلا رشید کی طرف سے درج کردہ کیس کے مطابق روی پجاری نے ایس ایم ایس بھیج کر یہ دھمکی دی ہے۔






