ملت ٹائمز اپنے اراکین، تمام قارئین ،ناظرین ،معاونین ،بہی خواہوں ،مخلصین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید قرباں کی پرخلوص مبارکباد پیش کرتاہے ۔
واضح رہے کہ قربانی ایک عظیم فریضہ اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جس کی ادائیگی امت محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم پر واجب قرار دی گئی ہے۔اس موقع پر امت مسلمہ کو اپنے اندر قربانی کا جذبہ اور شوق پیدا کرنا چاہیئے ،اس فریضہ سے ایثار وقربانی کا سبق لیناچاہیئے۔قربانی میں جانوروں کا ذبح کا کرنا صاحب نصاب پر واجب ہے لیکن اصل پیغام اپنی پسندیدہ اور محبوب ترین چیز کو اللہ کے راستے میں قربان کرنے کا جذبہ پیدا ہوناہے اور یہی اصل پیغام ہے۔قربانی کے گوشت میں غریبوں اور رشتہ داروں کا بھی خاص خیال رکھیں ،تین حصوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ اپنے اہل خانہ کیلئے رکھیں،ایک حصہ قریبی رشتہ داروں کیلئے الگ کرلیں اور ایک حصہ غربا کے درمیان تقسیم کردیں تاکہ سبھی مسلمان عید قرباں کی مسرت میں شریک ہوسکیں۔
تمام قارئین ،ناظرین اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو خصوصی مبارکباد ۔
ٹیم ملت ٹائمز
اردو ،انگلش ،ہندی نیوز پورٹل ویوٹیوب چینل