کیرل کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے اہل خیر آگے آئیں : مولانا ولی رحمانی

پھلواری شریف : (ملت ٹائمز – پریس ریلیز) حالیہ دنوں میں کیرل میں آئے تباہ کن سیلاب پرمفکر اسلام حضرت مولانا محمد رحمانی صاحب مد ظلہ العالی امیر شریعت بہار ، اڈیشہ و جھارکھنڈ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ا س کو قومی مصیبت قرار دیا ہے ، آپ نے کیرل کے سیلاب زدگان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کیرل کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے آگے آئیں ۔آپ نے مزید کہا کہ اس وقت کیرل کے بیشتر اضلاع تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں، سیلاب نے خطرناک صورت اختیار کرلی ہے ، جس سے لاکھوں لو گ متاثر ہوئے ہیں ، اب تک ساڑھے تین سو سے زیادہ لوگ لقمۂ اجل بن چکے ہیں، تقریباً دو لاکھ سے زیادہ لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے، ڈھائی لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے، ہزاروں بستیاں اور قصبات پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، لاکھوں لوگ کھلے آسمان کے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، ان کے گھربار ، زمینیں، فصلیں، کھیت کھلیان، غلے ، اناج ، گھروں کے اثاثے سبھی پانی میں ڈوب چکے ہیں ، لوگ جان بچا کر کسی طرح، محفوظ مقامات میں پناہ لیے ہوئے ہیں ۔ اخبارات ، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے آپ تک بھی سیلاب کی تباہ کاریوں کی خبر پہنچ رہی ہوگی۔ مصیبت کی اس گھڑی میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر ان مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے، مصیبت زدگان کی خدمت کرنا اور ان کی مصیبت کو کم کرنا بہت بڑا کارِ خیر ہے؛ اس لیے سبھی حضرات کو تعاون کا ہاتھ بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آپ سے گذارش ہے کہ خود بھی مصیبت زدگان کی مدد کریں اور اپنے احباب کو بھی اس جانب متوجہ کریں۔ اگرآپ امارت شرعیہ کے ذریعہ اپنا تعاون متاثرین تک پہونچانا چاہتے ہیں تو اپنی رقم بیت المال امارت شرعیہ میں بھیجیں؛ تاکہ متاثرین تک امداد پہونچائی جا سکے ۔ جو حضرات چیک یا ڈرافٹ کے ذریعہ رقم بھیجنا چاہیں وہ چیک اور ڈرافٹ پر صرف یہ لکھیں:

IMARAT SHARIAH PATNA
مندرجہ ذیل اکاؤنٹ نمبرپر ڈائرکٹ ٹرانسفر بھی کر سکتے ہیں، ان شا ء اللہ آپ کی رقم مصیبت زدگان کی تکلیف دور کرنے کے لیے خرچ کی جائے گی۔والسلام

A/C Name: IMARAT SHARIAH
A/C No: 10331726226
Bank Name: State Bank of India
Branch: J.C.Road Patna
IFSC Code: SBIN0001233