ہم سرحدپر بہے خون کا بدلہ لیں گے:پاکستان آرمی چیف

اسلام آباد (ایم این این )
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہندوستان کے خلاف تلخ تبصرہ کیا ہے۔ جمعرات کو پاکستان یوم دفاع کی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے باجوہ نے کہا کہ جو بھی شیطان آنکھیں ان کے ملک کی جانب دیکھیں گی ، اس کو کرارا جواب دیا جائے گا۔ پاکستان کے جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی موجودگی میں باجوہ نے کہا کہ سرحدپر بہے خون کا ہم بدلہ لیں گے۔
پاکستانی فوجی سربرہ نے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ملک کی خدمت کرتے ہوئے کافی کچھ سیکھا ہے ، ہم پر ڈر اور دہشت کا سایہ ہے ، ہمارے گھر ، اسکول ، عباد تگاہیں اور قومی عمارتوں پر حملے کئے گئے۔ باجوہ نے کہا کہ ہمارے ٹکڑے کرنے کی کوشش کی گئی ، لیکن میں پاکستان کے سبھی شہریوں اور اس ملک کا تحفظ کررہے فوجیوں کی تعریف کروں گا کہ وہ ایسے لوگوں کے خلاف متحد ہوکر کھڑے رہے۔

باجوہ نے کہا کہ فوج نے 1965 اور 1971 کی جنگ سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ آج نیوکلیائی ہتھیاروں کے فروغ پانے سے ہماری سیکورٹی ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک اور لوگوں نے دہشت گردی کی بڑی قیمت چکائی ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے ملک میں 70 ہزار سے زیادہ لوگ مارے گئے۔ جانی نقصانات کے ساتھ ساتھ مالی نقصان ہوتا ہے ، اس کے ساتھ ہی قومی خزانہ پر بوجھ بڑھتا ہے۔

SHARE