افغان اور بنگلہ دیش کے مہاجرین کو شہریت فراہم کرے گی حکومت پاکستان :عمران خان کا اعلان

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے مطابق پاکستان میں 13.9 لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزیں ہیں، جن میں سے کئی یہاں 30 سے بھی زیادہ برسوں سے رہ رہے ہیں

کراچی(ایم این این )
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں پیدا ہوئے تمام افغانی اوربنگلہ دیشی پناہ گزینوں کو شہریت فراہم کرے گی۔ ایکسپریس ٹریبیونل کی خبر کے مطابق حکومت بنانے کے بعد اتوار کو اپنے پہلے دورے پرکراچی پہنچنے پر عمران خان نے یہ اعلان کیا۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں پیدا ہوئے افغانستانی اوربنگلہ دیش پناہ گزینوں کو قومی شناختی کارڈ (این آئی سی) اورپاسپورٹ دیئے جائیں گے۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے مطابق پاکستان میں 13.9 لاکھ سے زیادہ افغان پناہ گزیں ہیں، جن میں سے کئی یہاں 30 سے بھی زیادہ برسوں سے رہ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں 2,00,000 بنگلہ دیشی بھی رہتے ہیں۔
میڈیا میں آئی خبروں میں عمران خان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ “بنگلہ سے آئے یہ غریب مہاجر 40 سے بھی زیادہ برسوں سے یہاں رہ رہے ہیں، اب ان کے بچے بھی کافی بڑے ہوگئے ہیں۔ ہم انہیں پاسپورٹ اورشناختی کارڈ دیں گے۔ ہم ان افغانیوں کوبھی شہریت دیں گے، جن کے بچوں کی یہاں پرورش ہوئی اور جو یہاں پیدا ہوئے”۔

SHARE