کاروباری اُفق پہ سرزمینِ کوکن کے چمکتے واُبھرتے ستاروں کاممبئی میں مِلن‘ کوکن چیمبرس آف کامرس اینڈانڈسٹریزکے زیراہمتام یک روزہ سیمینار کا انعقاد

’ممبئی: (ملت ٹائمز ) پنوں کی کامیابی دیکھ کریقیناخوشی ہوتی ہے اورجب اپنے اپنی کامیابیوںکی کہانیاں تلخ وشیریں تجربات کیساتھ نئی نسل کیساتھ مشترک کرتے ہیں تویقینانئی نسل کاسفرذرہ سہل ہوجاتاہے، ایساہی تجارت کے اُفق پہ سرزمینِ کوکن کے چمکتے واُبھرتے ستاروں کی ایک محفل میں دیکھنے کوملاجہاں دنیابھروخاص طورپرمایانگری ممبئی میں اپنے تجارتی سفرکوکامیابی کیساتھ طے کررہے تجربہ کار ومعروف تاجروں وماہرین نے کوکن کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے نوجوان تاجروں کواپنے تجربات ونیک مشوروں سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق کوکن چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹریز(کے سی سی آئی)کے زیراہتمام یہاں ہوٹل تاج سانتاکروز،ممبئی میںکوکن کے کاروباریوں کے امورپرسیرحاصل تبادلہ خیالات اورتجارتی سلسلے کونئی سمت وہمت دینے کیلئے ایک سیمیناربعنوان’’انٹرپریونرزبزنس نیٹورکنگ پلیٹ فارم‘‘منعقد کیاگیا۔اس موقع پرکے سی سی آئی کے بانی انتخاب چوگلے نے اپنے خطاب میں اس سیمینارکو منفرد قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ پہلاموقع ہے جب ساحلی علاقہ جسے کوکن کہاجاتاہے‘اسے اُبھرتے تاجروں کوایک پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں کواُجاگرکرنے کاموقع ملاہے۔سیمینارمیں ممبئی میں مقیم اورعالمی سطح کے ماہرین کی جانب سے پیش کی جانے والی پریزینٹیشن اس قدر دلچسپ تھیں کہ صبح9بجے تاشام پانچ بجے تک چلنے والے اس سمینار کو2گھنٹے مزیدبڑھادیاگیاجو9بجے تک جاری رہااور شرکاء اپنی نشستوں پرجمے رہے۔اس موقع پرڈھووکیپٹلس کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعبداللہ ٹھاکرنے اپنے کلیدی خطبے میں کاروبارکے فروغ کیلئے درکارلازمی اجزاء پرانتہائی دلچسپ اور کارآمدپریزینٹیشن دی۔مولاناآزادایجوکیشن ٹرسٹ کے سابق نائب صدر حبیب فقعی نے کے سی سی آئی کی اس اولین کاوش کوسراہتے ہوئے کہاکہ یہ وقت کی پکارہے کہ نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اوررہنمائی ہو۔چیئرمین کے ایم سی بی اور تھانے سے کارپوریٹرنجیب ملانے اُبھرتے کاروباریوں کومبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کی جرأتمندانہ اور بہادرانہ اقدامات کی سراہناکرتے ہوئے کے ایم سی بی کی جانب سے انہیں ہرممکن مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ممبئی کے مقدم تعلیمی اِدارے ’انجمنِ اسلام‘کے صدر ڈاکٹرظہیرقاضی نے اس موقع پر نوجوان تاجروں کوکامیابی کیلئے اپنے اہداف مقرر کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کوکن کی ایک نوجوان لڑکی کی کہانی بیان کی جوکہ ایک بہت ہی معمولی پس منظر سے تعلق رکھتی ہے اور مشکل وقت کا سامنا کرتے ہوئے ایک کامیاب کاروباری شخصیت بن کراُبھری ہیں۔اس موقع پرمقررین کی عزت افزائی اورسیمینارکوکامیاب بنانے میں ان کے تعاون پرانہیں ڈاکٹراقبال وانو، شریک بانی کے سی سی آئی اور سی ای او کویت آئیلرز کمپنی کی جانب سے مومینٹوزپیش کئے گئے۔بعددوپہرکاسیشن سی ای او گریٹ ویلیو انویسٹمنٹس حسن وانگڑے کی پریزینٹیشن کیساتھ شروع ہوا۔اُنہوںنے کاروبارشروع کرنے اوردرپیش نشیب وفرازسے متعلق اُبھرتے نوجوان کاروباریوں کیساتھ اپنے تجربات مشترک کئے۔دوبئی میں ایک کامیاب تاجربن کراُبھرنے والی کاروباری شخصیت پرویز حمیدولے نے شرکاء سیمینارکواپنے خوراک وریستوران کے شعبے کے کاروبارمیں پیش آنے والی مشکلات اورکامیابی تک پہنچنے کے دلچسپ سفربارے روشناس کراتے ہوئے اُبھرتے تاجروں کی ہمت افزائی کی۔اس موقع پرسی ای او ٹی ٹیفلیکشن ماجد بیگ نے ایک مرچنٹ نیوی کپتان سے ایک پرجوش کاروباری تک کے اپنے سفربارے شرکاء سیمینار سے دلچسپ کہانی مشترک کی جنہوں نے دوبئی کا فیلی چائے برینڈممبئی میں متعارف کی۔اُنہوں نے کہاکہ کوکنیوں کے درمیان کاروبارکوئی مردوں کی اجارہ داری والامعاملہ نہیں ہے، بیشتر کوکنی خواتین کامیابی کیساتھ اپناکاروبارچلارہی ہیں جن میں جوائنٹ ایم ڈی وسی ای او ساشا فیسیلیٹی منیجمنٹ کمپنی ثناء قاضی ایک مثال ہیں جوکامیابی کیساتھ اپناکاروبارچلارہی ہیں۔انہوں نے درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے ’سہولت مینجمنٹ سیکٹر ‘میں ممکنہ صلاحیت کا اظہار کیا۔چھوٹے اور درمیانے کارپوریٹس وسٹارٹس اپ کے ایک معروف مشیر قانونی مشیر آصف کٹیکر نے اس موقع پرکہاکہ انہیں نوجوان واُبھرتے ہوئے کاروباریوں کے خیالات وتجربات سن پرانتہائی مسرت ہوئی ۔اس موقع پرگلزار وانگڑے نے ڈیری کاروبارسے متعلق ایک پیشکش کااشتراک کیا، محمد کپڑی اور امان اللہ پُرکرنے خوراک ترسیلی ایپ پرروشنی ڈالی۔بعد ازاں عمر رئیس تعلیمی سے متعلق پریزینٹیشن دی جبکہ شہاب نے وائی فائی اور زائید ماہیمی نے سائیبرسیکورٹی سے متعلق اپنے تجربات مشترک کئے۔اقبال وان نے اس موقع پرکے سی سی آئی کے مستقبل کے لائحہ عمل بارے آگاہ کیااور طبقے کے سینئرحضرات ،قائم کاروباری اِداروں کے صلاح مشوروں وہرممکن تعاون کی یقین دہانیوں پران کاشکریہ اداکرتے ہوئے اِظہارِ اطمینان کیا۔اُنہوں نے شرکا سے کے سی سی آئی کومزیدمستحکم بنانے کیلئے آگے آنے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مل جل کراتحادکیساتھ ہم اس اِدارے ومنفرد پلیٹ فارم کومزید فعال بناسکتے ہیں۔انتخاب چوگلے نے اس تقریب کے انعقاد کوممکن بنانے والے ایونٹ کارڈینیٹر منظور ناڈکر ، شریک بانی حسن وانگڑے کاشکریہ اداکیا اور ان کی ٹیم کی عزت افزائی کی جن میں عالیہ احمد وانگڑے، اواب فقیح اور عمران ناڈکرشامل ہیں انہیں سیمینارکے کامیاب انعقاد میں ان کی لگن ومحنت کے عوض مومینٹوپیش کئے گئے۔تقریب کی پوری کارروائی کے سی سی آئی کے فیس بک صفحے پرلائیو نشرکی گئیں اور آن لائن شرکاء نے اس میں خوب دلچسپی کی اور کے سی سی آئی کی کاوشوںکوخوب سراہا۔کے سی سی آئی بانی انتخاب چوگلے نے شرکاء کویقین دلایاکہ انشااللہ ان کی ٹیم بہت جلد اُبھرتے کاروباریوں کیلئے نئے اعلان کیساتھ واپس آئے گی۔