مولانا آزاد یونیورسٹی – حیدرآباد میں ” تنوع میں اتحاد “ کے موضوع پر ریلی

حیدر آباد : (ملت ٹائمز) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی-حیدراٰباد میں 20 ستمبر بروز جمعرات کو “تنوع میں اتحاد” کے موضوع پر برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اینڈ ریو فلیمنگ اور شعبئہ ترسیل عامہ و صحافت مانو کے ایچ. او. ڈی پروفیسر احتشام صاحب کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، یہ ریلی روبرو کے شوشل ایکشن پروجیکٹ کے تحت مانو کے جے. ایم. سی ڈپارٹمنٹ کے سبنواز احمد، محمد شعیب، عظمت رضا، صدیقہ فاطمہ، رونق پروین، عبدالمقیت، عمران احمد، صائمہ، محمد یوسف اور سیف الرحمٰن نے پورے ڈپارٹمنٹ کی مدد سے نکالا تھا۔
سیف الرحمٰن نے کہاکہ آج ملک میں ایسی طاقتیں متحرک ہے جو ہم ہندوستانیوں کے بیچ سے ہماری سب سے بڑی خوبصورتی ہندوستانیت کو ہی مٹا دینا چاہتے ہیں لہذا ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم لوگوں میں یہ احساس مضبوط کرے کہ ہمارے مزاہب الگ، علاقے و زبانیں الگ ہوسکتی ہیں اور ہے لیکن اس کے باوجود ہم سب میں ایک بات یکساں ہے وہ ہے ہندوستانیت جس کے تحت ہمیں ہمیشہ شیشہ پلائی ہوئی دیوار بن کر رہنی چاہئے اور انشاءاللہ ہم رہیں گے ۔
اس موقع پر این، ایس، ایس کے ذمہ دار پروفیسر فریاد صاحب ,پروفیسر معراج صاحب کے علاوہ مانو طلباء یونین کے صدر محمد فیضان، نائب صدر مستفیض شارق ایس. آئی، او مانو کے ذمہ دار محمد اسامہ، کیمپس فرنٹ مانو کے لیڈر کریم الباری، نقیب اکبر، آصف رضا، ماجد، ام یمن عائشہ، یوسف، مجاہدالاسلام سمیت بڑی تعداد میں طلباء و طالبات موجود تھے۔
عظمت رضا نے کہاکہ میں اپنی طرف سے اور اپنی پوری ٹیم کی طرف سے تمام اساتزہ, ساتھیوں,برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر اینڈریو سر اور روبرو کی پوری ٹیم کا دل سے شکرگزار ہوں کی آپ سب نے مل کر ہمارے پروگرام کو مکمل کامیاب اور تاریخی بنادیا۔