آرمی چیف کے بیان پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی آگئے غصہ میں ،ہندوستان کو دے دی دھمکی !

اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو ساری قوم مقابلہ کرنے کے لیے کھڑی ہے، ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کےلیے بہتر ہے۔
اسلام آباد(ایم این این )
نیویار ک میں ہونے والے وزراءخارجہ کی مجوزہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد عمران خان نے گذشتہ کل ٹوئٹر پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاتھاکہ چھوٹے لوگ بڑے عہدے پر پہونچ جاتے ہیں تو ایسے ہی نتائج سامنے آتے ہیں ۔آج ایک مرتبہ انہوں نے پھر کہاکہ بھارت سے دوستی کا مقصد دونوں ممالک کی تجارت بڑھا کر غربت کا خاتمہ کرنا ہے ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے امید ہے ہندوستان کی قیادت میں موجود تکبر ختم ہوجائے گا۔
پاک بھارت کشیدگی پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی لیڈر شپ میں جو تکبر ہے امید ہے وہ ختم ہوجائے گا، ہم ان سے دوستی کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ دوستی سے غربت کا خاتمہ ہوگا تجارت بہتر ہوگی ہماری سوچ کو غلط نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی دھمکیاں ملیں گی تو ساری قوم مقابلہ کرنے کے لیے کھڑی ہے، ہم اگر دوستی کی پیشکش کررہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ عمل دونوں ممالک کےلیے بہتر ہے۔
واضح رہے آرمی چیف بپن روات نے کہاہے کہ حکومت نے ملاقات منسوخ کر کے درست عمل کیا اور اس حوالے سے بھارت کی پالیسی واضح ہے کہ مذاکرات کے عمل سے قبل پاکستان کو خود پر لگے دہشت گردی کے فروغ کے الزام کو غلط ثابت کرنا ہوگا۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ جموں وکشمیر میں سرحد پار سے دراندازی ہو رہی ہے اور پاکستان کشمیری نوجوانوں کے جذبات بھڑکا رہا ہے۔

SHARE