شکھر دھون اور روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے 40 ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 238رن بناکر 9 وکٹ سے جیت حاصل کرلی
دبئی (ایم این این )
ایشیا کپ 2018 کے سپرفائنل کے تیسرے میچ میں پاکستان کے 238 رنوں کے جواب میں ہندوستانی بلے بازوں کی جارحانہ اننگ کی بدولت پاکستان کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ شکھر دھون اور روہت شرما کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے 40 ویں اوور میں محض ایک وکٹ کے نقصان پر 238رن بناکر 9 وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔
ہندوستان کے دونوں سلامی بلے بازوں کے سامنے پاکستانی گیند باز بے بس نظرآئے۔ روہت شرما نے ناٹ آوٹ 111 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ شکھردھون نے رن آوٹ ہونے سے قبل 114 رنوں کی شاندار اننگ کھیلی۔ امباتی رائیڈو 12 رن بناکرناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کے کسی بھی گیند باز کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔
قبل ازیں پاکستان نے پاکستان نے مقررہ 50 اوورمیں 7 وکٹ کے نقصان پر237 رن بنائے ہیں۔ ہندوستان کی طرف سے جسپریت بمرا، چہل اور کلدیپ یادو نے دو دووکٹ لئے جبکہ ایک کھلاڑی رن آوٹ ہوا۔بابراعظم اور فخرزماں بھی ٹیم کو بڑا تعاون نہیں دے سکے۔ امام الحق 10 رن بناکریجویندر چہل کا شکار بنے جبکہ فخرزمان کو کلدیپ یادو نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ فخرزمان نے 44 گیندوں پر 31 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ جبکہ بابراعظم 25 گیندوں پر 9 رن بناکرآوٹ ہوئے۔ پاکستان کا اسکور 45 اوورمیں 6 وکٹ کے نقصان پر 211 رن ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ کیا تھا۔ پاکستانی ٹیم میں محمد عامراورشاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ حارث سہیل اور عثمان خان میچ سے باہر ہوئے ہیں۔ دوسری طرف ٹیم انڈیا نے اپنے آخری الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔