مالدیپ صدارتی انتخابات: اپوزیشن امیدوار نے جیت کا دعوی کیا۔ ہندوستان نے بھی کی تھی حمایت

مالے: (ملت ٹائمز/ فرحت ثمر) مالدیپ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار محمد ابراہیم سہیل نے اپنی جیت کا دعوی کیا ہے تاہم حتمی نتیجہ آنا ابھی باقی ہے اور نہ ہی الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے۔

23 ستمبر 2018 کو مالدیپ میں صدارتی انتخاب کا انعقاد ہوا جس میں دو امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا ایک موجودہ صدر یامین عبد القیوم اور دوسرے سابق صدر محمد نشید کی پارٹی مالدیپ ڈیموکریٹک پارٹی ایم ڈی پی کے امیدوار محمد ابراہیم۔ کل صبح 8 بجے سے شام 7 بجے تک ووٹ ڈالے گئے جس کے کاونٹنگ شروع ہوئی۔ ابراہیم سہیل کا دعوی ہے کہ 92 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس میں 16 فیصد ووٹوں سے ہم آگے ہیں۔ 

ایم ڈی پی کو ہندوستان کی حمایت حاصل تھی جبکہ یامین عبد القیوم چین کے قریبی سمجھے جاتے ہیں۔ مکمل تفصیلات جلد ۔

SHARE
جناب ظفر صدیقی ملت ٹائمز اردو کے ایڈیٹر اور ملت ٹائمز گروپ کے بانی رکن ہیں