مولانا سمیع الحق 18 دسمبر 1937 کو نوشہرہ کے علاقہ اکوڑہ خٹک میں پیدا ہوئے، مولانا سمیع الحق مذہیبی اسکالرا ور جے یو آئی (س) کے مرکزی صدر اور قائد تھے۔ وہ 1985 سے 1991 تک ممبر سینیٹ رہے اور 1991 سے 1997 تک دوسری بارسینیٹ کے ممبر رہے۔
اسلام آباد(ملت ٹائمز)
راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ مولانا سمیع الحق کے قریبی ساتھی اور واقعے کے وقت ان کے ساتھ موجود مولانا احمد شاہ نے امیر جمعیت علمائے اسلام (س) کی موت کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستانی خبار روزنامہ ایکسپریس نے لکھاہے کہ مولانا احمد شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مولانا سمیع الحق آج ہی نوشہرہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے سنگم پر واقع نجی ہاو¿سنگ سوسائٹی ( کے سفاری ون) آئے تھے اور حملے کے وقت سوسائٹی کے اندر ہی موجود تھے کہ چند نامعلوم افراد نے مولانا پر چاقوو¿ں سے حملہ کردیا ، انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مولانا سمیع الحق نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں واقع اپنے گھر میں موجود تھے اور کچھ دیر بعد ہی راولپنڈی سے اکوڑہ خٹک روانہ ہو نے والے تھے، مولانا پر حملہ گھر کے اندر ہی کیا گیا، حملہ آوروں نے چاقوو¿ں سے کئی وار کئے اور اسپتال انتطامیہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ مولانا کے سر اور چھاتی پر چاقوو¿ں سے گہرے وار کئے گئے۔