مولانا سمیع الحق کے قتل پر پاکستان کے وزیر اعظم کا اظہار افسوس، فوری تحقیقات کا حکم

وزیراعظم عمران خان کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ چین میں موجود ہیں جہاں انہیں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی اطلاع دی گئی

اسلام آباد (ایم این این )
عمران خان نے جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کو قتل کیے جانے کی فوری تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کے تعین کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان کابینہ کے دیگر ارکان کے ہمراہ چین میں موجود ہیں جہاں انہیں سربراہ جے یو آئی (س) مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی اطلاع دی گئی۔ وزیراعظم نے مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
پاکستان کے وزیر اعظم نے مولانا سمیع الحق پر حملے کے افسوس ناک واقعے کی آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فوری تحقیقات کرنے اور ذمہ داران کا تعین کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے علاقے تھانہ ائیرپورٹ کے علاقے میں جمعیت علماءاسلام (س) کے امیر مولانا سمیع الحق اپنے گھر میں موجود تھے کہ چند نامعلوم افراد نے مولانا پر چاقوو¿ں سے حملہ کردیا، انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

SHARE