تیس ہزاری کورٹ نے غازی آباد ایس ایس پی کو احکامات دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ پانچ دسمبرکو سرینڈرنہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں بتائیں اور کیا کارروائی ہوئی ہے، اس کی بھی جانکاری دیں۔
ہاشم پورہ قتل عام معاملے میں دہلی کے 30 ہزاری کورٹ نے غازی آباد لنک تھانے کے ایس ایچ او کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے۔ آج سماعت کے دوران تھانے کے ایس ایچ او کوکورٹ پہنچنا تھا اور سرینڈر نہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں اطلاع دینی تھی۔
عدالت نے غازی آباد ایس ایس پی کو احکامات دیئے ہیں، جس میں کہا گیا ہے کہ 5 دسمبر کو سرینڈرنہ کرنے والے گنہگاروں کے بارے میں بتائیں اورکیا کارروائی ہوئی ہے، اس کی بھی اطلاع دیں۔ واضح رہے کہ ہاشم پورہ معاملے میں اب تک 10 گنہگاروں نے سرینڈر کیا ہے۔ باقی ابھی گرفت سے باہر ہیں۔

Leave a Reply