بلند شہر میں گؤ کشی کے شک میں ہنگامہ ، گولی لگنے سے انسپکٹر کی موت




خیال رہے کہ بلند شہر میں ان دنوں تبلیغی اجتماع بھی چل رہا ہے ، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں ۔ ایسے میں سیانا کوتوالی حلقہ میں واقع چرنگراوٹھی علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

اترپردیش کے بلند شہر میں پیر کو گؤ کشی کے شک میں لوگوں نے جم کر ہنگامہ کیا ۔ یہاں مشتعل افراد نے چنگراوٹھی چوراہے پر ہنگامہ کرتے ہوئے پولیس پر پتھراو بھی کیا ۔ اس دوران مشتعل افراد نے کئی گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اور آگ زنی کی ۔
پولیس نے جب بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا تو بھیڑ میں موجود کچھ شرپسند عناصر نے فائرنگ شروع کردی ۔ اس دوران سیانا کوتوالی کے انچارج سبودھ کمار سنگھ کی گولی لگنے سے موت ہوگئی ۔ وہیں پتھراو میں ایک انسپکٹر سمیت کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں ۔ اس واقعہ میں ایک مقامی شخص کو بھی گولی لگنے کی خبر ہے۔
خیال رہے کہ بلند شہر میں ان دنوں تبلیغی اجتماع بھی چل رہا ہے ، جہاں لاکھوں کی تعداد میں لوگ جمع ہیں ۔ ایسے میں سیانا کوتوالی حلقہ میں واقع چرنگراوٹھی علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے پورے علاقہ میں کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ وہیں حالات کو قابو میں رکھنے کیلئے کثیر تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *