اسلام آباد (ملت ٹائمز)
پاکستان کے سابق وزیر اعظم نے جیل میں رہنے کے دوران قرآن شریف کی تلاوت کریں گے اور دینی کتابوں کا مطالعہ بھی جاری رہے گا ۔پاکستانی میڈیا کے مطابق نوازشریف نے جیل میں قرآن شریف اور کچھ دینی کتابیں منگوائیں ہیں ۔
جیل حکام کی جانب سے نواز شریف سے ملاقات کا دن جمعرات مقررکیا گیا ہے، دوست احباب اورپارٹی رہنماو¿ں سے ملاقات کی لسٹ پہلے نوازشریف کوبھجوائی جائے گی، انہیں جن سے ملنا ہوگا انکے نام سے پہلے آگاہ کریں گے۔ میاں نواز شریف کو جیل میں 4470 قیدی نمبر دیا گیا ہے، نوازشریف جب تک جیل میں رہیں گے ان کی شناخت کا یہ نمبرہوگا۔
لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سروسزاسپتال کے ڈاکٹرزکی خصوصی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ کیا۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے ان کی صحت کی تفصیلات پوچھیں اور بلڈ پریشر نارمل قرارد یا۔سابق وزیراعظم کو رات گئے گھر سے آنے والی ادویات پہنچائی گئیں، انہوں نے نیلے رنگ کی شلوارقمیض پہن رکھی ہے اور صبح سویرے اخبارات کا مطالعہ بھی کیا، جیل سپرٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے دورے کے دوران نوازشریف سے ملاقات کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا ہوئی ہے۔