نئے سال پر بہار اور راجستھان کے مسلمانوں کو ملا لنچنگ کا تحفہ




 بہار, راجستھان : (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) سال 2019 کی آمد ہوچکی ہے پوری دنیا اسکا جشن منانے میں مشغول ہے لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ ہندوستانی مسلمانوں کیلئے یہ سال بھی اور سالوں کی طرح ہی ہوگا گزشتہ سالوں کی طرح ہی اس سال بھی انہیں خوف کی زندگی ہی گزارنی پڑیگی اس بات کو مضبوطی پہونچاتا ہے راجستھان اور بہار میں ہوا لنچنگ کا واقعہ

خبر ہے بہار کے ارریہ کا جہاں سسواں گاؤں کے قریب عابد خاں نام کے ایک نوجوان کو مویشی چوری کے شک میں شرپسند نوجوانوں کی ایک بھیڑ نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا بتایا جاتا ہیکہ عابد کو جب فسطائی غنڈے لاٹھی,ڈنڈوں اور بیلٹ سے پیٹ رہا تھا تب عابد نے اس بھیڑ میں موجود اپنے بچپن کے دوست وکرم کو پہچان لیا اور ان لوگوں سے پوچھا کی تم لوگ ہمیں کیوں مار رہے ہو انہوں نے جواب دیاکہ پہلے تو مارکھا اور آخر انہوں نے اسے پیٹتے پیٹتے موت کی گھاٹ اتار دیا وہیں دوسری خبر اس راجستھان سے ہے جہاں گزشتہ چند سالوں میں مسلمانوں و دلتوں کے لنچنگ کے درجنوں واقعات پیش آئے ہیں خبر ہیکہ راجستھان کے الور میں جہاں پہلو اور اکبر کی لنچنگ ہوئی تھی وہاں کے ایک صغیر نامی نوجوان کو گائے فروخت کرنے کے الزام میں زندگی سے محروم کردیا گیا ہے اس واقعہ کے بعد مسلم پرسنل لاء بورڈ کی قومی کمیٹی ممبر اور شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی قومی سکریٹری یاسمین فاروقی صاحبہ کی قیادت میں ایس.ڈی.پی.آئی کے ایک وفد نے وزیر اعلیٰ راجستھان سے ملکر انہیں عوام کی امید یاددلائی اور لنچنگ کے واقعات کو روکنے کیلئے سخت قدم اٹھانے کی مانگ کی ہے جس پر وزیر اعلیٰ نے مثبت یقین دہانی کرائی ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *