مظفرپور میں پاپولرفرنٹ و ایس.ڈی.پی.آئی کے ریاستی لیڈران نے منایا یوم جمہوریہ




مظفرپور: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) پورے ملک میں نفاذ آئین کا 70واں جشن دھوم دھام سے منایا گیا شہر مظفرپور کے تمام اسکولوں,مدارس میں و مختلف تنظیموں کی طرف سے الگ الگ مقامات پر رنگارنگ پروگرامس کا انعقاد عمل میں آیا شہر کے چندوارہ میں ملک ہند و شہر مظفرپور کی مشہور ملی و سماجی تنظیم پاپولرفرنٹ آف انڈیا کی طرف سے ایک پروگرام کا انعقاد ہوا پروگرام کی شروعات پاپولرفرنٹ کے ریاستی صدر محبوب ندوی نے ترنگا پھہراکرکیا انہوں نے کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم جمہوریہ ہمارے لئے یوم جشن کے ساتھ یوم احتساب بھی ہے اور یوم عہد بھی وہیں ایس.ڈی.پی.آئی کے ریاستی جنرل سکریٹری ریاض احمد نے کہاکہ آج ہمارے آئین پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں ایسے وقت میں ہمیں صرف 26 جنوری کا جشن نہی منانا ہے بلکہ سنکلپ لینا ہے اس بات کا کہ ہمیں جیسی بھی قربانی دینی پڑے ہم دینگے لیکن اپنے ملک اور ملک کے آئین کے ساتھ ذرا برابر بھی کھلواڑ نہی ہونے دینگے اس موقع پر پاپولر فرنٹ کے ریاستی جنرل سکریٹری ریاض معارف,ریاستی سکریٹری توصیف حسینی,ریاستی کمیٹی ممبر محمد ثناءاللٰلہ, فرنٹ کے مظفرپور ایریا صدر احتشام تابش,مظفرپور ایریا سکریٹری ابراہیم انور ایس.ڈی.پی.آئی کے ضلعی جنرل سکریٹری قادر احمد سمیت کثیر تعداد میں پاپولرفرنٹ و ایس.ڈی.پی.آئی کے کارکنان موجود تھے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *