معروف عالم دین مولانا محمد قاسم کا انتقال۔ علمی دنیا میں غم کی لہر

بہار کے معروف عالم دین مولانا محمد قاسم صاحب طویل علالت کے بعد 29 جنوری 2019 کی شب میں ابھی 3بجکر 10 منٹ پر اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ملت ٹائمز کو یہ اطلاع امارت شرعیہ کے نائب مفتی ثناء الہدی ویشالوی نے دی ل۔ انہوں نے بتایا کہ مولانا مرحوم کے جنازہ کی ایک نماز پٹنہ میں ہوگی اور ایک انکے گاؤن کو رو ڈیہ بھاگے پور ۔تدفین گاءوں میں ہوگی۔

مولانا محمد قاسم ہندوستان کے مشہور عالم دین۔ جامعہ مدینہ سبل پور پٹنہ کے بانی و مہتمم۔ جمعیت علماء بہار کے صدر اور رابطہ مدارس بہار کے بھی کنوینر تھے۔ مولانا کی وفات ایک عظیم حادثہ ہے۔ ملت ٹائمز اس موقع پر اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے اور اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرتا ہے ۔