فلسطین میں اسرائیلی فوج کی پرامن مظاہرین پر چڑھائی، تشدد سے 15 زخمی

رملہ ( آئی این ایس انڈیا )
فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں گذشتہ روز المغیر کے مقام پر فلسطینی اراضی غصب کیے جانے کے خلاف فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی پر اسرائیلی فوج نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ جمعہ کی نماز کے بعد المغیر کے مقام پر سیکڑوں فلسطینی مغصوبہ اراضی کی طرف ریلی کی شکل میں بڑھنے لگے تو صہیونی فون نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان پر گولیاں چلائیں، آنسوگیس کی شیلنگ کی اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں کم سے کم پندرہ فلسطینی زخمی ہوگئے۔فلسطینی شہریوں نے ریلی کے دوران قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینی اراضی غصب کیے جانے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔