’’ مودی جملہ راجہ اور ان کی حکومت چوپٹ راج ‘‘ نوجوان روزگار، کسان قیمت اور محنت کش عزت سے محروم: راہل گاندھی

’’مودی جملہ راجہ اور ان کی حکومت چوپٹ راج ‘
نوجوان روزگار، کسان قیمتوں اور محنتی عزت سے محروم : راہل گاندھی
نئی دہلی: ( ملتٹائمز – ایجنسیاں) کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے بیروزگاری اور کسان بحران جیسے مسائل پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جملہ راجہ ‘‘ اور ان کی حکومت کو ’’چوپٹ راج ‘‘ قرار دیا۔ وزیر اعظم پر طنز کے لئے ٹوئیٹر کا سہارا لیتے ہوئے انھوں نے اُترپردیش میں بیروزگاری کی صورتحال سے متعلق ایک میڈیا رپورٹ کو منسلک کیا جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ایچ ڈی کی ڈگری رکھنے والے نوجوان بھی درجہ چہارم کی نوکریوں کے لئے درخواستیں داخل کرہے ہیں۔ کانگریس کے صدر نے ہندی میں ٹوئیٹ کیا کہ ’’جملہ راجہ چوپٹ راج میں کسانوں کو صحیح قیمتیں نہیں مل رہی ہیں۔ نوجوانوں کو صحیح روزگار نہیں مل رہے ہیں۔ کسی بھی محنتی شخص کو عزت نہیں مل رہی ہے ‘‘ ۔ راہل گاندھی بالخصوص بیروزگاری کے مسئلہ پر وزیر اعظم کے کٹر ناقد رہے ہیں اور اکثر ان پر اپنے انتخابی وعدوں کی تکمیل میں ناکامی کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔ جس میں انھوں (مودی ) نے کہا تھا کہ اقتدار پر فائز ہونے کی صورت میں سالانہ دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔