بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم ریپ کیس کو لے کر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر سے نتیش حکومت کو پھٹکار لگائی ہے
بہار کے مظفرپور شیلٹر ہوم ریپ کیس کو لے کر سپریم کورٹ نے ایک بار پھر سے نتیش حکومت کو پھٹکار لگائی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ آپ بچوں کے ساتھ اس طرح کا برتاو کرتے ہیں۔ آپ اس طریقہ کی چیزوں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ سپریم کورٹ نے اس معاملہ کو بہار کی سی بی آئی عدالت سے دلی کے ساکیت کورٹ میں منتقل کر دیا ہے۔
سپریم کورٹ نے بہار حکومت کو سخت پھٹکار لگاتے ہوئے دو بجے تک تمام سوالات کے جواب دینے کو کہا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ دہلی سے پٹنہ دو گھنٹے کا راستہ ہے۔ ہم چیف سکریٹری کو بھی یہاں کھڑا کر سکتے ہیں۔