مظفرپور: (پریس ریلیز ) اپنے بدحال نظام و امتحانات میں ہمیشہ لیٹ لطیفی کے سبب سرخیوں میں رہنے والا ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر بہار یونیورسٹی کے پی جی اول کے طلبہ نے یونیورسٹی کے ڈپٹی رجسٹرار ڈی آر ٹو عاطف ربانی کے ساتھ مار پیٹ کیا ہے، متاثر عاطف ربانی نے بتایا کہ وہ اپنے معمول کے مطابق 9 فروری کو جیسے ہی دفتر میں داخل ہوئے اسی وقت وہاں پر موجود پندرہ سے بیس شعبۂ پی جی اول کے طلبہ نے ان سے سرسوتی پوجا کے لیے چندہ کا مطالبہ کرنے لگے، انہوں نے کہا کہ میں نے چندہ دے دیا ہے، تب ان لڑکوں نے ان سے رسید کا مطالبہ کیا اس پر انہوں نے کہا کہ میرے پاس بروقت رسید تو نہیں ہے بس اس کے بعد ملزم طلبہ نے ان پر حملہ کردیا جب اپنی جان بچانے کے لیے یہ دورنے لگے تو ملزم طلبہ بھی ان کا پیچھا کرنے لگے کہ اسی درمیان رجسٹرار کرنل اے کے رائے کہیں سے وقت پر پہنچ گئے اور ملزم طلبہ کو دورایا جس کے بعد ملزم طلبہ وہاں سے فرار ہوگئے۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرسوتی پوجا کے لئے جبراً چندہ وصولی کے سبب مار پیٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، ملزمین کی سی سی ٹی وی کیمرہ کی مدد سے شناخت کی جارہی ہے، وہیں یونیورسٹی کے رجسٹرار کرنل اے کے رائے نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی اطلاع پولیس کو دے دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ اس سے قبل بھی یونیورسٹی میں جبری چندہ وصولی کے سبب اس طرح کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ قابل غور طلب بات یہ ہے جبراً چندہ وصولی کو غیرقانونی بتاتے ہوئے ایس ایس پی مظفرپور نے کہا تھا کہ اگر کوئی پوجا کے نام پر جبراً چندہ وصولی کرتا ہے تو اسے رنگداری کے زمرے میں رکھ کر اس کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اب دیکھنا ہے کہ اس حادثے میں ایس ایس پی مظفرپور کا کیا کردار ہوگا۔ وہیں اس معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد آج سی پی آئی ایم ایل مظفرپور و انصاف منچ کا ایک وفد عاطف ربانی سے ملاقات کیا، وفد کی قیادت کرہے سورج کمار سنگھ صوبائی سیکریٹری سی پی آئی ایم ایل ٹاؤن مظفرپور، ظفر اعظم جنرل سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، نے عاطف ربانی پر ہوئے حملے کو ایک سازش بتاتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس حملہ میں ملوث تمام ملزمین کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور ڈپٹی رجسٹرار ڈی آر ٹو عاطف ربانی کے تحفظ کویقینی بنایا جائے۔ وفد میں فہد زماں ضلعی صدر انصاف منچ مظفرپور، ظفر اعظم جنرل سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، خالد رحمانی صوبائی پارشد انصاف منچ بہار، اکبر اعظم صدیقی جماعتی سیکریٹری انصاف منچ مظفرپور، راقم اسلم رحمانی ترجمان انصاف منچ بہار، اعجاز احمد خازن انصاف منچ مظفرپور، چنٹو بھائی منظور احمد وغیرہ خاص طور پر شامل تھے۔

Leave a Reply