لکھنؤ: (اجود قاسمی – ملت ٹائمز) سماج وادی پارٹی کے قومی تر جمان عمیق جامعی نے دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر سعید الرسن اعظمی ندوی سے ملاقات کی ، اور مولانا کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر نمائندہ سے بات کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ہمارا مقصد سماج کے دبے کچلے مظلوموں کی آواز بلند کرتے ہوئے ان کو ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت مسلم نوجوان جو ملک کی مختلف جیلوں میں بند ہیں ان کی رہائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
ملک میں جو جگہ جگہ دہشت اور خوف کا ماحول پیدا کیا جارہا ہےاس کا خاتمہ بہت ضروری ہے، ایک سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم سماج میں ہمارے جو متحرک نوجوان تعلیمی لیاقت رکھتے ہیں ان کو آگے بڑھایا جائے۔
دریں اثناء انہوں نے جمعیت علماء ہند کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ جمعيت علماء کی ملک میں بڑی خدمات ہیں، سماجوادی پارٹی کے نوجوان لیڈر محمد مصیب نے ملک کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت حکمران جماعت اپنے وعدوں پرعمل نہ کرنے کی وجہ سے عوام کی تنقیدوں کا نشانہ بن رہی ہے۔
اور دوبارہ حصول اقدارکے لیےغیر اخلاقی کام کر رہی ہے،اس موقع پرمولانا احمد علی پرتاپ گڑھی،ایچ احمدندوی،طارق انور وغیر موجودرہے۔

Leave a Reply