علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بار پھر سنگھ کے نشانے پر

علی گڑھ: (سیف الرحمٰن/ملت ٹائمز) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ایک بارپھر شوشل میڈیا و الیکٹرانک میڈیا میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے اور اس بار بحث کی وجہ مشہور اینکر ارنب گوسوامی کا چینل ریپبلک ٹیوی ہے در اصل خبر یہ ہیکہ اے.ایم.یو میں ریپبلک کی ایک رپورٹر کے ساتھ وہاں کے طلباء نے مارپیٹ کیا ہے اس پر ملت ٹائمز نے تحقیق کیا اور وہاں کے سابق طلباء یونین صدر فیض الحسن اور کیمپس فرنٹ اے.ایم یو یونٹ کے ذمہ دار شاہدالاسلام سے بات کیا تو پتا چلاکہ وہاں رپورٹر اپنے رپورٹنگ میں یونیورسٹی کو دہشت گردوں کا اڈہ کہ رہی تھی تب طلباء نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا اور ان سے یونیورسٹی میں آنے کے اجازت نامہ کے بارے میں پوچھاتو وہ بدتمیزی کرنے لگی جس کے بعد معاملہ جھگڑے تک پہونچا اس کے بعد اور فسطائی لوگوں نے کھلے عام ہتھیار کا استعمال کر طلباء میں خوف پھیلانے کی کوشش کی چنانچہ طلباء باب سرسید پر پہونچ کر مظاہرہ کرنے لگے اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں وہاں موجود ہے ادھر کچھ لوگوں کا کہنا ہیکہ مسلم یونیورسٹی طلباء یونین مسلم لیڈرشپ والی پارٹیوں پیس پارٹی, ایم.آئی.ایم, ایس ڈی.پی.آئی. علماء کونسل.وغیرہ کا الائنس بنانے کی کوشش کررہی ہے اسے بھی ناکام کرنے کی یہ ایک کوشش ہو سکتی ہے۔