کانگریس صدر راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ پی ایم نے دو بنیاد پر رافیل معاہدہ کا دفاع کیا ہے، پہلی بنیاد بہتر قیمت اور دوسری تیز ڈیلیوری۔ دونوں ہی دعووں کو ’دی ہندو‘ اخبار کی رپورٹ نے غلط ثابت کردیا ہے۔
رافیل معاہدہ پر راہل گاندھی پھر کریں گے پریس کانفرنس، 3.30 بجے کا وقت مقرر
کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل معاملہ پر مودی حکومت پر شکنجہ مزید سخت کرتے ہوئے آج ایک بار پھر اس معاملہ میں پریس کانفرنس کا اعلان کر دیا ہے۔ آج پریس کانفرنس 3.30 بجے ہوگا اور راہل گاندھی نامہ نگاروں کے سامنے اس سلسلے میں کچھ باتیں رکھیں گے۔ پریس کانفرنس کیے جانے سے متعلق انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’پی ایم مودی نے دو بنیاد پر رافیل معاہدہ کا دفاع کیا ہے، پہلی بنیاد بہتر قیمت اور دوسری تیز ڈیلیوری۔ دونوں ہی دعووں کو ’دی ہندو‘ اخبار کی رپورٹ نے غلط ثابت کر دیا ہے۔ ‘‘