19 فروری کو پٹنہ میں دکھے گا نیا متبادل بام سیف ایس. ڈی. پی. آئی، سوراج پارٹی وغیرہ مشترکہ طور پر کرے مہاریلی




مظفرپور: الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے 08 اکتوبر 2013 کے فیصلے کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے یہ بات بام سیف کی سیاسی ونگ بہوجن مکتی پارٹی کے قومی صدر وی.ایل.ماتن نے مظفرپور کے وسنت وہار ہوٹل میں پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے مانگ کیا کہ وی.وی.پیٹ سے نکلنے والی پرچیوں کی 100فیصدی گنتی بوتھوں پر کئے جائیں کیونکہ عوام کا اعتماد الکٹرانک ووٹنگ مشین سے اٹھ چکا ہے انہوں نے 10فیصد جنرل ریزرویشن کو غیر قانونی بتاتے ہوئے کانگریس پر الزام لگایاکہ وہ بھی اس معاملہ پر بھاجپا کے ساتھ کھڑی ہے جو اس بات کو ثابت کرتا ہیکہ ابھی اس ملک میں کوئی اپوزیشن موجود نہیں ہے
بی.ایم.پی نے اعلان کیاکہ ملنواسی مخالف 13 پوائنٹ روسٹر، بیروزگاری، موب لنچنگ اور تعلیم و صحت کے مسائل کو لیکر 19 فروری کو پٹنہ کے گاندھی میدان میں جن آکروش مہاریلی کا انعقاد کیا جائیگا جس میں بہوجن مکتی پارٹی اور اتحادی سیاسی پارٹیاں شوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس.ڈی.پی.آئی) پرگتیشیل سماج پارٹی (لوہیا), سوراج پارٹی, شوشت سماج دل، شوشت سماج پارٹی وغیرہ کے قومی لیڈران کے ساتھ قریب 05 لاکھ کارکنان حصہ لیکر ملک کو ایک نئی متبادل کی راہ دکھائینگے۔ وی.ویل ماتن نے عوام سے ریلی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *