کابینہ نے ایک مرتبہ پھر تین طلاق آرڈیننس کو دی منظوری، بجٹ اجلاس میں پاس نہیں ہوا تھا بل

نئی دہلی: ( یو این آئی ) مرکزی حکومت نے ایک بار پھر سے تین طلاق آرڈیننس کو منظوری دے ری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منگل کو کابینہ اجلاس میں یہ منظوری دی گئی ۔ اجلاس کے بعد، وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ لوک سبھا میں طلاق سے متعلق بل منظور ہوچکے ہیں لیکن یہ ریاست سبھا میں زیر التواء ہے۔ لہذا، حکومت نے پھر سے آرڈیننس لانے کی تجویز کو منظور کی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یہ بل دسمبر 2017 میں پہلی بار لوک سبھا میں منظور ہوا تھا لیکن راجیہ سبھا میں پاس نہ ہونے کی وجہ سے، حکومت کو اس سے متعلق آرڈیننس لانا پڑا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے لوک سبھا میں ترمیم شدہ بل پیش کیا ۔ اسے لوک سبھا سے دوبارہ منظور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں یہ دوبارہ پاس نہیں ہوسکا ، جس کی وجہ سے حکومت کو دوبارہ آرڈیننس لانا پڑا ہے۔

اس آرڈیننس میں تین طلاق سے متاثرہ مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ کا انتظام کیا گیا ہے۔اس سے تین طلاق کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ حزب اختلاف بل کے کچھ التزامات کے سلسلے میں بضد ہے اور اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے کا مطالبہ کررہا ہے۔