وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان کے دورے پر ہیں۔ یہاں کے ٹونک میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے “۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج راجستھان کے دورے پر ہیں۔ یہاں کے ٹونک میں ایک عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’ ہماری لڑائی دہشت گردی کے خلاف ہے۔ انسانیت کے دشمنوں کے خلاف ہے۔ ہماری لڑائی کشمیر کے لئے ہے، کشمیریوں کے خلاف نہیں ‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے پلوامہ حملہ کے بعد ملک کے کچھ حصوں سے آئی کشمیری طلبہ پر حملے کی خبروں پر سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں یہ نہیں ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتیں ’ بھارت تیرے ٹکڑے ‘ کہنے والوں کو بڑھاوا دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگ دہشت گردی کے سب سے زیادہ شکار ہیں اور آئے دن اس کی گولی کا نشانہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر میں دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بن رہے عام لوگوں کو بھی ’ شہید ‘ بتایا۔
राजस्थान की जनता को शत-शत नमन। टोंक में सभा को संबोधित कर रहा हूं। देखिए… https://t.co/4Ihqe40Veb
— Narendra Modi (@narendramodi) February 23, 2019
وزیر اعظم نے پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ پاکستان میں نئی حکومت بننے پر میں نے پروٹوکول کے تحت انہیں فون کر کے مبارکباد دی تھی اور کہا تھا کہ ہم بہت لڑ چکے، آو مل کر غریبی کے خلاف لڑیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی جی میں پٹھان کا بچہ ہوں، کبھی جھوٹ نہیں بولتا۔ آج ان کے لفظوں کو کسوٹی پر تولنے کا وقت ہے ‘‘۔
وزیر اعظم مودی نے پاکستان پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ پلوامہ حملہ کے بعد پڑوسی ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے زیادہ تر ممالک اور تقریبا سبھی بین اقوامی ادارے پلوامہ حملے کے خلاف متحد ہو کر ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مودی نے کہا ’’ سرحد پر ڈٹے ہماری فوجیوں پر، مودی حکومت پراور ماں بھوانی کے آشیرواد پر بھروسہ رکھئے، اس بار سب کا حساب ہوگا ‘‘۔