امارت شرعیہ کا دو روزہ خصوصی تربیتی اجلاس شروع
مظفرپور: ( اسلم رحمانی ) امارت شرعیہ بہار اڑیسہ جھارکھنڈ کے زیراہتمام امیر شریعت مفکر اسلام حضرت مولانا سید محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری آل انڈیا جنرل سیکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا دوروزہ خصوصی تربیتی اجلاس احاطہ حاجی عتیق الرحمن مہیش بابو چوک جورن چھپرہ مظفرپور میں پورے آب وتاب کے ساتھ شروع ہوچکا ہے،پہلی نشست میں پورے مظفرپور کے نقباء نائیبن ارباب حل و عقد ارکان شوری وعاملہ،علماء ائمہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور حضرت امیر شریعت کی موجودگی میں ملی تعلیمی سماجی معاشی تمام ترمسائل کوپیش کیا اوراپنی فکر کے مطابق تجاویز پیش کی امیر شریعت نے تمام تجاویز کوغورسے سناتادم تحریر تجاویز سننے کاسلسلہ جاری ہے جو آئندہ کل تک رہیگا امیر شریعت نے تجاویز سننے کے درمیان مسائل کاحل بتاتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد ملت کو اپنے مسائل کو سمجھنے اورمسائل کو کھل کربیان کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے امیر شریعت نے کئی اہم مسائل کی جانب رہنمائی کرتے ہوئے فرمایاکہ ہم لوگوں میں سے ہرفردامارت شرعیہ ہے اسلیے ہرایک کی ذمہ داری ہے کہ پیغام امارت کو عام کریں اورامارت کے دائرہ کو وسیع کریں امارت شرعیہ ممکن حدتک ملت کے مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں نیزحضرت امیر شریعت نے نئی نسل کی تعلیم و تربیت کومظبوط بنانے کے لیے گارجین کوجوابدہ قراردیا بچے پڑھیں بچے بنیں اسکی فکر والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے، قاضئی شریعت حضرت مولانا محمد قاسم مظفرپوری نے کہاکہ اسلام کاتصور جماعت کے بغیر ممکن نہیں اورجماعت کی تشکیل امیراورمرکز کے بغیر ممکن نہیں اورامیرکاتصورسمع وطاعت کے بغیر ممکن نہیں،مولانا انیس الرحمن قاسمی ناظم امارت شرعیہ نے کہا کہ دین بچاؤ دیش بچاؤ کانفرنسں کے موقع پرملت کی جانب سے کچھ مسائل پیش کیے گئے تھے ان ہی مسائل کے حل کے لیے امارت شرعیہ نے امیر شریعت کی ہدایت یہ خصوصی تربیتی اجلاس منعقد کیا ہے مفتی ثناءالہدی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ نے امارت کی سوسالہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ امارت نے ہردورمیں ملت کی صحیح رہنمائی کی ہرزمانہ میں صاحب فضل وکمال امرائے شریعت اس ادارہ کو ملتے رہے ہیں اس وقت بھی یہ ادارہ موجودہ امیر شریعت مفکر اسلام مولانا محمد ولی رحمانی صاحب دامت برکاتہم کی قیادت میں ملت کی رہنمائی میں مصروف ہے نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوئے نائب ناظم مفتی سہراب ندوی نے کہاکہ امارت شرعیہ ودیگرملی جماعت کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ براہ راست امیر شریعت ملت کے درمیان آکر ان کی زبانی ملی مسائل کو سن رہے ہیں اس نشست میں مولانا شبلی قاسمی نائب ناظم امارت شرعیہ مولانا نذرتوحیدقاسمی قاضئی شریعت چترا اسٹیج پر موجود تھے شرکاء میں مفتی بشیر قاسمی مولانا عبدالرب مولانا طاہر،حضرت مولانا مظفرعالم نقشبندی مفتی عرفان مولانا اکرام قاری اشتیاق مولانا منہاج الدین مولانا طفیل، حاجی صبغتہ اللہ مولانا بلال احمد رحمانی مولانا عبدالقوی وغیرہ موجود تھے وہیں نشست کے انعقاد میں مجلس اسقبالیہ کمیٹی کے اراکین حاجی عتیق الرحمن صدر محمد جاویدسکریٹری ڈاکٹر جمال ناصر محمد منور قریشی پروفیسر ناظرصدیقی منور اعظم ریاض احمد ظفر اعظم محمد شمشاد شاہداقبال منا عبدالمجید محمد شعیب شکیل چشتی بابا فرید رحمانی، صبغتہ اللہ رحمانی، خالد رحمانی، فہیم احمد وغیرہ نے اہم کردار ادا کیا۔

Leave a Reply