نئی دہلی(یو این آئی )
پلوامہ حملہ کے بعد پاکستان میں دہشت گرد ی کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے وزیر اعظم نریندر مودی کے فیصلے کے بعد ملک کے شہریوں میں موجودہ حکومت کے تئیں نوجوان ووٹروں میں بھلے ہی جوش دکھائی دے رہا ہے لیکن ستاروں کی گردش پر یقین کریں تو آئندہ عام انتخابات میں منتشر مینڈیٹ آئے گا۔
مشہور جیوتشی راجیو نارائن شرما نے دعوی کیا ہے کہ ستاروں کی گردش یہ اشارہ دیتے ہیں کہ آئندہ عام انتخابات میں نریندر مودی نہ تو دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے اور نہ ہی بی جے پی اقتدار میں آئے گی۔
انہوں نے ملک او ربی جے پی کے زائچہ کا تجزیہ کرنے کے بعد دعوی کیا کہ ہندوستان کے زائچہ کے مطابق ” بھارت کی کنڈلی کے مطابق دشمیش اشٹم گھر میں ہے‘ جو اقتدار کی تبدیلی کا اشارہ دیتا ہے۔ “ انہوں نے کہا کہ” بھارت کی کنڈلی ورسبھ لگن کی ہے اور کنڈلی کے دشم بھاو سے راجا کا چناو ہوتا ہے اور چتورتھ بھاو سے وپچھ دیکھا جاتا ہے۔ ورسبھ لگن کا سوامی اشٹم گھر میں ہے جو تبدیلی کا گھر مانا جاتا ہے۔“
راجیو نارائن شرما کے مطابق ’آئندہ 23مارچ کو راہو۔کیتو کا متھن اور دھنو اور منگل کا ورسبھ راشیوں میں داخلہ ہوگا۔ الیکشن کے دوران آٹھ مئی کو منگل کا متھن راشی میں داخلہ ہوگا‘ جو تشدد کا سبب بنے گا۔ ان ستاروں کی پوزیشن کی وجہ سے آئندہ عام انتخابات آزاد ہندوستان کا سب سے بدامنی والا الیکشن ہوگا۔ تشدد کی وارداتیں بڑھیں گی‘ قانون نافذ کرانے والی ایجنسیوں کے لئے مشکل وقت ہوگا۔“