کانگریس نے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کی۔ پارلیمنٹ میں طلاق بل کے خلاف تاریخی تقریر کرنے والی سشمتا دیو کا بھی نام شامل

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
کانگریس نے آئندہ لوک سبھا انتخاب کے لیے امیدواروں کی تیسری فہرست جمعہ کی دیر رات جاری کر دی۔ اس میں چھ ریاستوں سے 18 امیدواروں کے نام ہیں۔ آسام کے سلچر سے رکن پارلیمنٹ اور مہیلا کانگریس کی قومی صدر سشمتا دیو کو یہاں سے دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے۔ سشتما دسمبر 2017 سے مسلسل سرخیوں میں ہے کیوں کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں جب پہلی مرتبہ طلاق بل پیش کیاگیاتو اس کے خلاف تاریخ ساز اور معلوماتی تقریر کی تھی ۔ پارٹی کے سینئر لیڈر پی ایل پونیا کے بیٹے تنوج اتر پردیش کے بارہ بنکی سے میدان میں ہوں گے۔

SHARE