تنظیم کے عبوری صدر ملک ترکی نے اجلاس میں خصوصی طورپر نیو زی لینڈ کو بھی دعوت دی ہے جس میں وزیر اعظم جیسنڈا آرڈن کی شرکت متوقع ہے
انقرہ (ملت ٹائمز)
عالم اسلام کی سب سے بڑی تنظیم اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی نیوزی لینڈ دہشت گردانہ حملہ میں شہید پچاس سے زائد مسلمانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ترکی کی راجدھانی استنبول میں ہنگامی اجلاس کا طلب کرلیاہے ہے جہاںرکن ممالک سانحہ نیوز ی لینڈ کے سلسلے میں میں یکجا ہو ں گے اور شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔
ترکی کے سرکاری اخبار ٹی آرٹی کے مطابق او آئی سی کے عبوری صدر ملک ترکی نے اجلاس میں خصوصی طورپر نیو زی لینڈ کو بھی دعوت دی ہے جو کہ 22 مارچ کو منعقد ہوگا۔
اجلاس میں 20 رکن ممالک کے وزرا شرکت کریں گے جن میں ایران، پاکستان،لیبیا ، انڈونیشیا ،افغانستان ،سوڈان ،قطر اور صومایہ وغیرہ شامل ہیں۔ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اس اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں نیوز ی لینڈ کے وزیر خارجہ ونسٹن پیٹرز اور وزیر اقلیتی امور جینی سالیسا کی شرکت متوقع ہے۔