لکھنو (ایم این این) ریاست اتر پردیش کے ضلع بلیا کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ متنازعات بیانات کے لیے کافی مشہور ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘راہل گاندھی کی ماں اور سپنا چودھری کا ایک ہی پیشہ ہے۔وہ اٹلی میں اسی پیشے سے تھیں، سپنا کو بھی انہوں نے اپنا بنا لیا ہے’۔ میں ان کا شکریہ اداکروں گا کہ راہل جی سپنا کو اپنا بنا کر اپنی نئی سیاسی پاری کی شروعات کریں۔جس میں انہوں نے سپنا چودھری کو کانگریس میں شامل ہونے کے حوالے کانگریس صدر راہل گاندھی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے راہل جی نے اپنے روایت کو آگے بڑھایا ہے۔بلیا میں بیریا علاقے کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ہوا ہے۔
خیال رہے کہ بی جے پی کے مذکورہ رہنما متنازع بیانات کے لیے کافی مشہور ہے انہوں نے اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ متنازع بیانات دیے تھے۔