وجے روپانی کا متنازع بیان، کہا کہ اگر کانگریس غلطی سے بھی انتخابات جیت گئی تو پاکستان میں خوشیاں منائی جائے گی 

گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا ہے کہ اگر یہ لوک سبھا انتخابات غلطی سے بھی کانگریس جیت جاتی ہے تو پاکستان میں دیوالی مائی جائے گی ، اس لئے کہ وہ لوگ کانگریس سے جڑے ہیں اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، یہ باتیں انہوں نے اسوقت کہی جب وہ گجرات میں وجے سنکلپ ریلی سے خطاب کر رہے تھے ۔

روپانی نے کہا کہ 23 اپریل کو عوام الناس مودی کی جیت کو یقنی بنائے گی ،جس کے بعد پاکستان میں سوگ منایا جائے گا ، روپانی نے کانگریسی لیڈر سیم پترودا پر بھی حملہ بولا کہا انہوں نے گذشتہ دنوں ہوئے پاکستان کے ائیر اسٹرائک پر بھی ثبوت مانگے تھے ۔

اس نے مزید کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں کو پناہ دے رکھی ہے اور راہل گاندھی کے گرو پترودا کہتے ہیں کہ پانچ سات لوگوں کے لئے پورے پاکستان کو مجرم قرار دینا ٹھیک نہیں ہے، سب کانگریسی لیڈر پاکستان کی زبان بول رہے ہیں ۔

(سیاست نیوز)