کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کے 5 کروڑ خاندان اور تقریباً 25 کروڑ لوگ اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے پورا حساب کتاب لگا لیا گیا ہے اور غریبی کو جڑ سے مٹانے کے لیے وہ پرعزم ہیں
نئی دہلی (ایم این این )
کانگریس صدر راہل گاندھی نے غریبوں کے حق میں ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کانگریس برسراقتدار ہوئی تو سب سے غریب خاندانوں کو ہر سال 72 ہزار روپے تک دیئے جائیں گے۔ راہل نے یہ اعلان دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ کانگریس صدر نے کہا کہ ملک کے 5 کروڑ خاندان اور تقریباً 25 کروڑ لوگ اس فیصلے سے براہ راست مستفید ہو سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اس تعلق سے پورا حساب کتاب لگا لیا گیا ہے اور غریبی کو جڑ سے مٹانے کے لیے وہ پرعزم ہیں۔ راہل گاندھی نے اس منصوبہ کو پوری دنیا میں اپنی طرح کا واحد منصوبہ قرار دیا۔
راہل گاندھی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملک کے 20 فیصد سب سے غریب خاندانوں کے اکاونٹس میں 72 ہزار روپے تک سالانہ بھیجے جائیں گے تاکہ ملک میں غریبی اور امیری کے درمیان موجود دوری کو ختم کیا جا سکے۔ انھوں نے کہا کہ اگر پی ایم نریندر مودی ملک کے سب سے امیر لوگوں کا قرض معاف کر سکتے ہیں تو کانگریس پارٹی بھی لوگوں کے اکاونٹس میں پیسے ڈال سکتی ہے۔
منصوبے کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ تصور کر لیجیے اگر کسی فیملی کی آمدنی 6 ہزار ہے تو کانگریس کی حکومت بننے پر اسے 6 ہزار روپے مزید ملیں گے تاکہ کم از کم آمدنی 12 ہزار روپے ہو جائے۔ کانگریس صدر نے مزید تشریح کرتے ہوئے کہا کہ ”اگر کسی کی آمدنی 12 ہزار روپے سے کم ہے تو ہم اس شخص کی آمدنی کو 12 ہزار روپے تک پہنچا دیں گے۔ ہم لوگوں کو غریبی سے نکالنا چاہتے ہیں۔“ راہل گاندھی نے اس تعلق سے پریس کانفرنس میں موجود لوگوں کو بتایا کہ کانگریس پارٹی غریبوں کو انصاف دلانے کا کام کرنے جا رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ”میں جہاں بھی جاتا ہوں تو لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کم از کم آمدنی کا دائرہ کیا ہوگا اور کتنے لوگوں کو اس کا فائدہ ملے گا۔ کانگریس چاہتی ہے لوگوں کی کم از کم آمدنی 12
Rahul Gandhi: Congress party promises that India's 20%,most poor families will get yearly 72,000 rupees in their bank accounts under minimum basic income guarantee scheme pic.twitter.com/cGWcUErPRh
— ANI (@ANI) March 25, 2019
ہزار روپے مہینہ تک ہو اور ایسا کرنے کے لیے غریب لوگوں کو سالانہ 72 ہزار روپے تک سیدھے اکاآنٹ میں بھیجے جائیں گے۔“
راہل گاندھی کا کہنا ہے کہ کانگریس پارٹی اس منصوبے پر گزشتہ چار پانچ مہینے سے غور کر رہی ہے۔ دنیا کے بہترین ماہرین معیشت کے ذریعہ پوری تفصیل سے اس کا تجزیہ کیا گیا ہے۔ یہ ’فسیکل پروڈینٹ اسکیم‘ ہوگی اور اس کو ہم سلسلہ وار طریقے سے نافذ کریں گے۔ راہل گاندھی نے بتایا کہ سابق مرکزی وزیر مالیات پی چدمبرم اس پورے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں اور پہلے یہ منصوبہ پائلٹ پروجیکٹ کی شکل میں چلایا جائے گا، پھر پورے ملک میں اس کو نافذ کیا جائے گا۔






