مرینا: مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سابق رکن اسمبلی کے خلاف پولس نے مثالی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ درج کیا ہے۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق کلکٹر وضلع الیکشن افسر پرینکا داس گزشتہ روز كیلارس اور سبل گڑھ میں انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے گئی تھیں۔ جورا قصبے میں انہیں لوک سبھا حلقہ مرینا سے بی جے پی امیدوار نریندر سنگھ تومر کے استقبال میں لگے فلیکس بینر دکھائی دیے۔ ان میں سابق رکن اسمبلی صوبیدار سنگھ کی تصویر بھی تھی۔
سابق رکن اسمبلی نے فلیکس اور بینر کے لئے اجازت مانگی تھی لیکن انہیں اجازت نہیں دی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کلکٹر و ضلع الیکشن افسر محترمہ داس کی ہدایت پر نگر پنچایت کے افسر کی رپورٹ پر
مسٹر سنگھ کے خلاف جورا پولس نے عوامی نمائندگی ایکٹ کی دفعہ 127 اے اور ضلع الیکشن افسر کی ہدایت کو نظر انداز کرنے کا معاملہ درج کیا ہے۔
(یو این آئی)