ہزاروں حامیوں کے ساتھ مولانا بدرالدین اجمل نے پرچہ نامزدگی داخل کیا، 2009 سے مسلسل جیت رہے ہیں لوک سبھا انتخاب

گوہاٹی: (ملت ٹائمز) آل انڈیا یونائیٹیڈ ڈیمو کریٹک فرنٹ کے قومی صدر ورکن پارلیمینٹ مولانا بدر الدین اجمل صاحب نے آسام کے دھبری پارلیمانی حلقہ سے لوک سبھا الیکشن کے لئے پر چہ نامزدگی داخل کر دیا ہے۔آج مولانا نے اپنے حامیوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ دھبری ڈپٹی کمشنر کے دفتر پہونچکر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔واضح رہے کہ مولانا اجمل نے 2009 اور 2014 کے پارلیمانی الیکشن میں اسی سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب تیسری بار بھی اسی سیٹ سے الیکشن لڑنے جا رہے ہیں۔

مولانا اجمل آسام کے قد آور سیاسی رہنما ہیں اور مختصر وقت میں انہوں سے سیاسی سطح قابل ذکر کامیابی حاصل کی ہے۔