یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا کرم ہے.ایسے مقام کو حاصل کرنے کے لیے صبر کی بہت ضرورت ہے.ایک سوال کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ شفقت پابندی سے بلاناغہ نماز پڑھتی ہیں۔
موتیہاری(محمداکرم /ملت ٹائمز)
ملک کے سب سے بڑا مقابلہ جاتی امتحان یعنی یو پی ایس سی(یونین پبلک سروس کمیشن) میں چمپارن کے دو طالب علم نے کامیابی حاصل کرکے گاو¿ں ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ضلع کے رام گڑھوا بلاک کے ادھ کپڑیا گاو¿ں کے رہنے والے ریٹائر ٹیچر ظفیر عالم کی لڑکی شفقت آمنہ نے یو پی ایس سی میں 186واں رینک حاصل کر ضلع کا نام روشن کیا وہیں مشرقی چمپارن میں پہلی آئی پی ایس بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ ساتھ ہی مسلم بچیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنے کی راہ دکھائی۔انہوں نے ابتدائی تعلیم نزدیک کے مکتب اور گھر پہ ہی ابو امی سے حاصل کی،اس کے بعد نوودیے اسکول بتیا میں چھٹے کلاس میں داخلہ لیا جہاں سے میٹرک کا امتحان امتیازی نمبر سے پاس کیا،آگے کی تعلیم حاصل کرنے کی خواہش سے وہ جھاڑکھنڈ کے بوکارو میں موجود D P S کالج سے 2+ کرنے کے بعد موتیہاری آئی اور پنڈٹ امنگ پانڈے سے 2015 میں گریجویشن مکمل کرنے کے بعد دہلی کا رخ کیا۔جہاں جدوجہد کرتے ہوئے یو پی ایس سی میں کامیابی حاصل کی.وہ پانچ بھائی بہنوں میں چوتھے نمبر پہ ہیں.نمائندہ سے فون پر بات کرتے ہوئے شفقت آمنہ نے بتایا کہ یہ اللہ کا بہت بڑا کرم ہے. اس کامیابی کے پیچھے ہمارے والدین کا اہم رول ہے جنہوں نے ہمیشہ میری ہمت افزائی کی.ایک سوال کے جواب میں وہ کہتی ہیں کہ ہم مسلم بچیوں کو اعلی تعلیم حاصل کرنی چاہیے.پختہ ارادہ ہی انسان کو کامیاب بناتا ہے۔
نمائندہ جب موتیہاری ان کے کرایے کے گھر آزاد باغ پہنچا جہاں ان کے والدین رہتے ہیں۔ان کے ابو ظفیر عالم نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ تعالی کا بہت بڑا کرم ہے.ایسے مقام کو حاصل کرنے کے لیے صبر کی بہت ضرورت ہے.ایک سوال کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ شفقت پابندی سے بلاناغہ نماز پڑھتی ہیں۔
دوسری طرف شہر کے مسکوٹ کے رہنے والے پروفیسر سید جمیل کا لڑکا گوہر حسن نے بھی کامیابی کا پرچم لہرا کر ضلع کا نام روشن کیا ہے.یو پی ایس سی میں انہوں نے 137واں رینک حاصل کیا ہے.انہوں نے ابتدائی تعلیم اقرائ انٹرنیشنل اسکول میں حاصل کر 2005 میں میٹرک کا امتحان اول درجے سے پاس کیا.اس کے بعد انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ڈپلومہ ان انجینئرنگ کی نوکری کی.وہ نوکری کے دوران ہی محنت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے Evenig سے گریجویشن کیا.انہوں نے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ محنت و لگن کسی بھی کامیابی کی ضمانت ہے.ہم نے ہمت نہیں ہاری،نہ ہی پیچھے دیکھا بلکہ دوسری بار محنت کی اور کامیاب ہوئے.
مشرقی چمپارن سے دو مسلم طلبا کی یو پی ایس سی میں کامیابی سے پورے ضلع میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔سوشل میڈیا پہ مبارکبادیوں کا سلسلہ جاری ہے۔