پٹنہ (ملت ٹائمز)
پہلے دور کی ووٹنگ قریب آتے ہی سبھی سیاسی پارٹیوں نے انتخابی تشہیر تیز کر دی ہے۔ بہار میں آر جے ڈی نے بھی اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ آر جے ڈی نے وعدہ کیا ہے کہ اقتدار میں آنے پر وہ ہر تھالی میں روٹی اور ہر ہاتھ میں کام دے گی۔ اس کے علاوہ دلت، پسماندہ کو ان کی آبادی کے تناسب میں ریزرویشن کا بھی وعدہ آر جے ڈی نے کیا ہے۔
انتخابی منشور میں مقررہ مدت میں خالی پڑے سرکاری عہدوں کو بھرنے کا وعدہ کیا گیا ہے اور بہار سے لوگوں کی ہجرت روکنے کے لیے درست انتظام کرنے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔ تیجسوی نے اس انتخاب کے لیے جاری کانگریس کے منشور کو بھی درست ٹھہرایا۔ انھوں نے کانگریس کے ’نیائے‘ منصوبہ کی بھی حمایت کی اور کہا کہ اس کا سب سے زیادہ فائدہ بہار جیسی پسماندہ ریاستوں کو ہوگا۔ انھوں نے معاشی طور پر کمزور اعلیٰ ذات کو دیئے گئے ریزرویشن پر کہا کہ جنرل ریزرویشن کا فائدہ صرف امیروں کو ملا، غریبوں کو اس کا فائدہ نہیں ملا۔
پارٹی لیڈر تیجسوی یادو نے آج صبح پٹنہ میں پارٹی کا انتخابی منشوری جاری کیا۔ اس منشور میں شامل اہم نکات اس طرح ہیں۔
پسماندہ دلتوں کو آبادی کے تناسب میں ریزرویشن
منڈل کمیشن کی باقی تجاویز کو نافذ کرنے کا وعدہ
اقلیتی طبقہ کی ترقی
پروموشن میں ریزرویشن کا بھروسہ
200 پوائنٹ روسٹر نظام کو آئینی منظوری دے گا۔
پرائیویٹ اداروں کی ملازمتوں میں بھی ریزرویشن۔
2021 میں سبھی ذاتوں کی مردم شماری یقینی کرے گا۔
سبھی کو تعلیم، صحت، روزگار یقینی کریں گے۔
بہار سے ہجرت روکنے کو تعلیم و روزگار پر توجہ دی جائے گی
بہار میں خالی پڑے عہدوں کو جلد سے جلد بھریں گے
پولس میں بھرتی آٹھویں پاس کی اہلیت سے شروع کریں گے
کانگریس کے ’نیائے‘ منصوبہ کی حمایت






